سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایس سی کے چیئرمین جناب کشور مکوانا کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جن سیوا ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا


کوئلے ا ور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور شمال مشرقی خطے کی ترقی و تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجمدار کی موجودگی میں ایوارڈ پیش کیا گیا

یہ ایوارڈ مکوانا کی مخلصانہ قیادت ، درج فہرست ذاتوں کے لیے انصاف کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے تئیں ان کی خدمات  کو تسلیم کرنے کے لیے دیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 5:56PM by PIB Delhi

درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن (این سی ایس سی) کے چیئرمین جناب کشور مکوانا کو سماجی انصاف کے فروغ کے لیے کمیشن میں ان کی مخلصانہ خدمات اور نمایاں تعاون کے اعتراف میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جن سیوا ایوارڈ 2026 سے سرفراز کیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ قومی راجدھانی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ 16ویں سنسد رتن ایوارڈز 2026 کی تقریب کے دوران انہیں  پیش کیا گیا۔

کوئلے و کان کنی کے  عزت مآب مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی تقریب میں  اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے، جبکہ تعلیم اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پسماندہ طبقات کےقومی کمیشن کے سابق چیئرمین جناب ہنس راج اہیر نے کی۔ سابق چیف جسٹس جسٹس بی آر گوائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سنسد رتن ایوارڈز کمیٹی کی جیوری نے ملک اور سماجی انصاف کے مقصد کے لیے کمیشن کی مخلصانہ خدمات کا اعتراف کیا۔

ایوارڈ کے توصیفی بیان میں جناب مکوانا کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا گیا اور ان کی قیادت میں کمیشن کی جانب سے انجام دیے گئے نمایاں کاموں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

جناب مکوانا کو قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتوں کے لیے ان کی مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں پرائم پوائنٹ فاؤنڈیشن اور سنسد رتن ایوارڈز کمیٹی نے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260910175850_c2f827.jpg

 

جناب کشور مکوانا کی قیادت میں قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتوں نے درج فہرست ذاتوں کے آئینی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے تئیں عزم کے ساتھ کام کرنے والے ایک موثر ادارے کے طور پر اپنے رول کو مزید مستحکم کیا ہے۔ مذکورہ کمیشن نے درج فہرست ذاتوں کی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے انصاف، حقوق، وقار اور سماجی طور پر بااختیاربنانے کو یقینی بنانے کی سمت میں سرگرم طور پر کام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260910175859_c9afe6.jpg

 

یہ اعزاز درج فہرست ذاتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملک بھر میں مساوات، وقار اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کے لیے کمیشن کے مسلسل عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

*****

ش ح۔ ش م ۔ت ع

U.No. 3278


(ریلیز آئی ڈی: 2308839) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी