امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی آئی ایس نےچنئی میں بغیر ہال مارک کے 803.99 گرام سونے کے زیورات ضبط کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 2:38PM by PIB Delhi

معیارات سےمتعلق بھارتی بیورو (بی آئی ایس) کے چنئی برانچ آفس نے یکم ستمبر 2026 کو چنئی کے امبتور میں واقع ایک زیورات کی دکان پر نفاذ کی کارروائی کے تحت تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کرتے ہوئے بغیر ہال مارک والے 803.99 گرام سونے کے زیورات ضبط کیےہیں۔یہ کارروائی بھارتی معیارات بیورو ایکٹ،2016 کی دفعہ 28 کے تحت کی گئی تھی۔ دکان میں بغیر ہال مارک والے سونے کے زیورات تجارتی فروخت کے لیے رکھے ہوئے پائے گئے ۔

ضبط کیے گئے زیورات میں175 منگل سوتر (تھالیاں) شامل ہیں جن کا وزن 671.50 گرام، بچوں کی 12 چوڑیاں جن کا وزن 25.02 گرام، 40 بالیاں جن کا وزن 86.14 گرام اور 10 لاکٹ جن کا وزن 21.33 گرام ہے۔

بی آئی ایس کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف ڈیزائن اور اقسام کے زیورات کو مطلوبہ ہال مارک کے بغیر فروخت کے لیے رکھا ہوا پایا۔ بھارتی معیارات بیورو ایکٹ، 2016 کی دفعات کے تحت ان زیورات کو ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید تفصیلی جانچ اور قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

یہ کارروائی بی آئی ایس چنئی برانچ آفس کے افسران اور معاون عملے نے مقامی پولیس کی معاونت سے انجام دی۔

بی آئی ایس صارفین کے تحفظ کے لیے بازار کی نگرانی میں مزید تیزی لا رہا ہے

بی آئی ایس چنئی برانچ آفس کے سربراہ جناب ایس ڈی دیانند نے کہا کہ بی آئی ایس لازمی بی آئی ایس سرٹیفکیشن اور ہال مارکنگ کے تقاضوں کے تحت آنے والی مصنوعات کے مقررہ معیارات کے مطابق ہونے کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے بازار کی نگرانی اور نفاذ کی کارروائیاں انجام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نفاذ کی کارروائیاں غیر معیاری مصنوعات کی فروخت روکنے، بی آئی ایس معیاری نشان اور ہال مارک کے غلط استعمال پر قابو پانے اور سرٹیفیکیشن اور ہال مارکنگ کے نظام پر صارفین کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔

بی آئی ایس کے مطابق، ہال مارک قیمتی دھات سے بنی اشیاء کے اصلی اور خالص ہونےکی یا معیار کی باضابطہ نشاندہی کرتا ہے۔ موجودہ ہال مارکنگ نظام کے تحت ہال مارک والے سونے کے زیورات پر بی آئی ایس کا لوگو، خالص یا معیار اور چھ ہندسوں پر مشتمل ہال مارک منفرد شناختی نمبر (ایچ یو آئی ڈی) درج ہوتا ہے۔ صارفین بی آئی ایس کیئر ایپ کے ذریعے ہال مارک والے زیورات کے ایچ یو آئی ڈی کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔

قانونی کارروائی کا آغاز

متعلقہ افراد کے خلاف بھارتی معیارات بیورو ایکٹ،2016 کے تحت مناسب قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

حوالہ جات کے لیے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260910143937_ddc785.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260910143946_519407.jpg

******

ش ح۔م م ع۔اش ق

U. No. 3258


(ریلیز آئی ڈی: 2308714) وزیٹر کاؤنٹر : 11