کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے تھائی لینڈ کی نائب وزیر اعظم اور کامرس کی وزیرمحترمہ سپھاجی سوتھمپون سے ملاقات کی
بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری روابط کو مضبوط بنانے اور اے آئی ٹی آئی جی اے کے جائزے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 SEP 2026 6:43PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی کے ونیجیہ بھون میں تھائی لینڈ کی نائب وزیر اعظم اور کامرس کی وزیر محترمہ سپھاجی سوتھمپون سے ملاقات کی ۔
دونوں وزرا نے بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، کاروباری مواقع کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان براہ راست روابط کو مزید گہرا بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
دونوں فریقوں نے زیادہ سے زیادہ تعاون اور ایسے شعبوں میں مشترکہ طور پر حل تیار کرنے کے ذریعے بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جہاں دو طرفہ تجارت کی متوازن اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ سے متعلق سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی، تاکہ کاروباری نیٹ ورک کو فروغ دیا جاسکے، کاروباری اداروں کے درمیان براہ راست روابط اور شراکت داری کو مزید وسعت دی جاسکے اور کاروباری اداروں کے لیے مارکیٹ کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکے۔
دونوں فریقوں نے آسیان-بھارت اشیا کی تجارت کے معاہدے (اے آئی ٹی آئی جی اے) کے جائزے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس عمل کو مقررہ مدت میں آگے بڑھاتے ہوئے بھارت-تھائی لینڈ مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی) کے ذریعے دو طرفہ روابط کو مزید گہرا بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے ایک متوازن اور باہمی طور پر مفید تجارتی فریم ورک کی اہمیت کو تسلیم کیا، جو مارکیٹ تک زیادہ رسائی فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
دونوں وزرا نے تھائی کاروباری اداروں کے ایک وفد سے بھی خطاب کیا، جو خلائی ٹیکنالوجی، کولڈ چین لاجسٹکس، فوڈ پروسیسنگ اور جدت طرازی، صحت و تندرستی، نیز تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔
بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان قدیم تہذیبی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بھی قائم ہے۔ دونوں ممالک دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ موجودہ دو طرفہ طریقہ کار میں بھی تجارت کو آسان بنانے، مارکیٹ تک رسائی سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور علاقائی و عالمی سپلائی چین کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران بھارت اور تھائی لینڈ نے اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے، کاروباری شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے ایک مضبوط، متوازن اور باہمی طور پر مفید تعلقات استوار کرنے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
*****
ش ح۔ ش آ ۔ ش ہ ب
U. No-3248
(ریلیز آئی ڈی: 2308599)
وزیٹر کاؤنٹر : 6