بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو، پڈوچیری اور مغربی بنگال کے 05 (پانچ) اسمبلی حلقوں اور آسام کے 01 (ایک) پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخابات کا شیڈول

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 SEP 2026 5:53PM by PIB Delhi

کمیشن نے مندرجہ ذیل اسمبلی حلقہ ہائے انتخابات میں خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے:

Sl.

No.

Name of

State

Number and Name of

AC/PC

Reason of vacancy

1.

 

35-Madurantakam (SC)

Resignation of Tmt. Maragatham

Tamil Nadu

AC

Kumaravel

2.

101-Dharapuram (SC)

Resignation

  1. Tmt. P

 

AC

Sathyabama

3.

Puducherry

09-Thattanchavady AC

Resignation Rangasamy

of Thiru N.

4.

 

70-Rejinagar AC

Resignation

  1. Sh. Humayun

West Bengal

Kabir

5.

210-Nandigram AC

Resignation

  1. Sh. Suvendu

 

Adhikari

6.

Assam

09-Nagaon PC

Resignation Bordoloi

  1. Sh. Pradyut

ضمنی انتخاب کا شیڈول (نظام الاوقات) ضمیمہ - I میں منسلک ہے۔

 انتخابی فہرستیں

کمیشن کا پختہ یقین ہے کہ خالص اور اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستیں آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات کی بنیاد ہیں۔ اس لیے اس کے معیار، صحت اور مخلصی کو بہتر بنانے پر گہری اور پائیدار توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ دفعہ میں ترمیم کے بعد

انتخابی قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2021 کے ذریعے عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 14 میں ترمیم کے بعد، اب ایک سال میں بطور ووٹر اندراج کے لیے چار اہلیتی تاریخوں کی گنجائش موجود ہے۔ اسی کے مطابق، کمیشن نے ریاستوں میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی خلاصہ نظر ثانی / خصوصی گہری نظر ثانی مہم چلائی۔

Name of States/UT

Number and Name of

AC/PC

Date of Final Publication

of E-Roll of the AC/PC

Tamil Nadu

35-Madurantakam (SC) AC

23.02.2026

101-Dharapuram (SC) AC

23.02.2026

 

Puducherry

09-Thattanchavady AC

14.02.2026

West Bengal

70-Rejinagar AC

28.02.2026

210-Nandigram AC

28.02.2026

Assam

9-Nagaon PC

10.02.2026

تاہم، انتخابی فہرستوں کی مسلسل تجدید کا عمل کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک جاری رہے گا، جس کا تعلق قریبی ترین اہلیتی تاریخ سے ہوگا، بشرطیکہ یہ درخواستیں نامزدگی کی آخری تاریخ سے 10 دن پہلے تک موصول ہوئی ہوں۔

2۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) اور وی وی پی اے ٹی

کمیشن نے ضمنی انتخاب میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم اور وی وی پیٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کافی تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ دستیاب کرا دیے گئے ہیں اور ان مشینوں کی مدد سے پولنگ کو خوش اسلوبی سے یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

3۔ ووٹ دہندگان کی شناخت

ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) ووٹر کی شناخت کی بنیادی دستاویز ہو گا۔ تاہم، پولنگ اسٹیشن پر ذیل میں درج دستاویزاتِ شناخت میں سے کوئی بھی ایک دکھائی جا سکتی ہے:

i ۔ آدھار کارڈ؛

ii ۔ ایم جی این آر ای جی اے نوکری کارڈ؛

iii۔ بینک/پوسٹ آفس (ڈاک خانہ) کی جاری کردہ تصاویر والی پاس بکس؛

iv۔ وزارتِ محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ / آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ؛

v۔ ڈرائیونگ لائسنس؛

vi۔ پین کارڈ ؛

vii۔ این پی آر کے تحت آر جی آئی کا جاری کردہ اسمارٹ کارڈ؛

viii۔ ہندوستانی پاسپورٹ؛

ix۔ تصویر والا پنشن کا کاغذ/دستاویز؛

x۔ مرکزی/ریاستی حکومت، سرکاری زمرے کی کمپنیوں (پی ایس یوز) اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو جاری کردہ تصاویر والے سروس شناختی کارڈ؛

xi۔ ارکانِ پارلیمنٹ (ایم پی)، ارکانِ اسمبلی (ایم ایل اے) اور ارکانِ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کو جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ؛ اور

xii۔ یونیک ڈس ایبلٹی آئی ڈی (یو ڈی آئی ڈی) کارڈ (مخصوص معذوری شناختی کارڈ)، وزارتِ سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات، حکومتِ ہند۔

 

4۔ انتخابی ضابطہ اخلاق

مثالی ضابطہ اخلاق فوری طور پر ان اضلاع میں نافذ العمل ہو جائے گا جن میں انتخاب کے لیے جانے والے اسمبلی حلقے کا پورا یا کوئی بھی حصہ شامل ہے، بشرطیکہ یہ کمیشن کے خط نمبر  437/6/1 این ایس ٹی / ای سی آئی / ایف یو این سی ٹی / ایم سی سی / 2024 / (ضمنی انتخابات) مورخہ 2 جنوری 2024 (جو کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے) کے ذریعے جاری کردہ ہدایات کی دفعات کے تابع ہو۔

مجرمانہ پس منظر سے متعلق معلومات یا مجرمانہ تاریخ کے بارے میں تفصیلات

مجرمانہ پس منظر رکھنے والے امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران تین الگ الگ مواقع پر اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے اس سلسلے میں معلومات شائع/نشر کریں۔ ایسی سیاسی پارٹی جس نے مجرمانہ پس منظر رکھنے والے امیدواروں کو کھڑا کیا ہو، اس کے لیے بھی لازمی ہے کہ وہ اپنے امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ کی معلومات اپنی ویب سائٹ اور اخبارات و ٹیلی ویژن چینلز دونوں پر تین مواقع پر شائع کرے۔

کمیشن نے اپنے خط نمبر 3/4/2019/SDR/Vol. IV  مورخہ 16 ستمبر 2020 کے ذریعے ہدایت دی ہے کہ اس مخصوص مدت کا فیصلہ درج ذیل طریقے سے تین حصوں میں کیا جائے گا، تاکہ ووٹروں کے پاس ایسے امیدواروں کے پس منظر کے بارے میں جاننے کے لیے کافی وقت ہو:

اے۔ نامزدگی واپس لینے کے پہلے 4 دنوں کے اندر۔

بی۔ اس کے بعد 5ویں سے 8ویں دن کے درمیان۔

سی۔ 9ویں دن سے لے کر انتخابی مہم کے آخری دن تک (یعنی پولنگ/ووٹنگ کی تاریخ سے دو دن پہلے)۔

 (مثال کے طور پر: اگر نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مہینے کی 10 تاریخ ہو اور پولنگ اسی مہینے کی 24 تاریخ کو ہو، تو اعلان کی پہلی اشاعت مہینے کی 11 سے 14 تاریخ کے درمیان کی جائے گی، جبکہ دوسری اور تیسری اشاعت بالترتیب 15 سے 18 تاریخ اور 19 سے 22 تاریخ کے درمیان ہونی چاہیے۔)

یہ شرط رٹ پٹیشن (سی) نمبر 784 آف 2015 اور رٹ پٹیشن (سیول) نمبر 536 آف 2011 میں معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل (پیروی) میں ہے ۔

سیاسی جماعتوں کے لیے یہ بھی لازمی ہو گا کہ وہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے امیدواروں کے انتخاب کے 48 گھنٹوں کے اندر ان کے انتخاب کی تفصیلات اور وجوہات اخبارات اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائع کریں اور اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کریں۔ اس حوالے سے تفصیلی ہدایات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب خط نمبر 3/4/2021/SDR/Vol.III مورخہ 11.01.2022 میں موجود ہیں۔

یہ معلومات ایسی نیٹ پر بھی دستیاب ہوں گی جس کا عنوان 'نو یور کینڈیڈیٹس' (اپنے امیدواروں کو جانیں) ہے۔

سرٹیفکیٹ عدم واجبات

کمیشن نے یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی بھی امیدیوار، جو انتخاب کے نوٹیفیکیشن کی تاریخ سے پہلے گزشتہ 10 برسوں کے دوران کسی بھی وقت سرکاری رہائش گاہ میں مقیم رہا ہو، وہ (اے) کرایہ، (بی) بجلی کے واجبات، (سی) پانی کے واجبات اور (ڈی) ٹیلی فون کے واجبات سے متعلق ایجنسیوں/حکام/محکموں سے 'سرٹیفکیٹ عدم واجبات'  حاصل کرنے کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔ یہ ہدایات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب خط نمبر 3/ER/2023/SDR/Vol.IV مورخہ 03.05.2024 میں موجود ہیں۔

***

Annexure-I

SCHEDULE FOR BYE-ELECTION

 

Poll Events

Schedule

Date of Issue of Gazette Notification

09.09.2026

(Wednesday)

Last date for making nominations

16.09.2026

(Wednesday)

 

Date for the scrutiny of nominations

17.09.2026

(Thursday)

The last date for the Withdrawal of candidatures

19.09.2026

(Saturday)

Date of Poll

06.10.2026

(Tuesday)

Date of Counting of Votes

09.10.2026

(Friday)

Date before which election shall be completed

11.10.2026

(Sunday)

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3125


(ریلیز آئی ڈی: 2307660) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese