وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے جنم اشٹمی کے موقع پر سب کو مبارک باد دی


وزیرِ اعظم نے بھگوان شری کرشن کو آفاقیت کا مجسم پیکر قرار دیتے ہوئے ایک خوب صورت سنسکرت قول بھی پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 SEP 2026 10:31AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنم اشٹمی کے بابرکت موقع پر سبھی لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کی۔

وزیرِ اعظم نے ایک خوب صورت سنسکرت قول پیش کرتے ہوئے بھگوان شری کرشن کے تئیں اپنی گہری عقیدت اور احترام کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پیغامات میں کہا:

’’آپ سب کو جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارک باد۔ بھگوان شری کرشن کے آفاقی پیغامات میں بے لوث عمل کی ایسی غیر معمولی ترغیب پوشیدہ ہے، جو ہمیشہ سے انسانیت کی رہنمائی کرتی آئی ہے۔ ان کی عقیدت اور عبادت کے لیے وقف یہ مقدس موقع ہر شخص کی زندگی میں مثبت توانائی اور قوت پیدا کرے، میری یہی دعا ہے۔ جے شری کرشن!‘‘

’’میں بھگوان شری کرشن کو سلام کرتا ہوں، جو واسودیو کے بیٹے، آفاقیت کے مجسم پیکر، کنس اور چانور کا خاتمہ کرنے والے، ماتا دیوکی کے لیے بے پایاں خوشی کا سرچشمہ اور جگت گرو یعنی پوری کائنات کے استاد ہیں۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3021


(ریلیز آئی ڈی: 2306656) وزیٹر کاؤنٹر : 7