الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سیمیکان انڈیا 2026 کے حوالے سے میڈیا ایڈوائزری
سیمیکان انڈیا 2026 کے لیے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 SEP 2026 5:52PM by PIB Delhi
سیمیکان انڈیا 2026 کے لیے میڈیا رجسٹریشن اب کھول دی گئی ہے۔ سیمیکان انڈیا کا پانچواں ایڈیشن 17 سے 19 ستمبر 2026 تک نئی دہلی کے یشوبھومی (انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر) میں منعقد ہوگا۔ اس سال کی نمائش کا موضوع "سلیکان سے سسٹمز تک: ایکو نظام کی تشکیل" ہے۔
شرکت کرنے والےسیمیکان انڈیا کے سرکاری رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کے لیے میڈیا سے وابستہ افراد کو "Register Now" کے صفحے پر "Visitors" کا انتخاب کرکے اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ لاگ اِن کرنے کے بعد درخواست دہندگان کو اپنی بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوں گی اور اپنی کیٹیگری کے طور پر "Media" منتخب کرنا ہوگا۔
شرکا 17 ستمبر 2026 کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنی ترجیح بھی درج کر سکتے ہیں۔ تاہم، شرکت کی حتمی منظوری دستیابی کی بنیاد پر دی جائے گی۔
شرکت کرنے والے سیمیکان انڈیا کی ویب سائٹ پر موجود "پروگرام ایٹ اے گلانس" سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں، جہاں اہم خطابات، ورک شاپس اور پینل مباحثوں کی تفصیلات ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
سیمیکان انڈیا کے بارے میں
سیمیکان انڈیا بھارت کی ممتاز سیمی کنڈکٹر کانفرنس اور نمائش ہے، جس کا مشترکہ انعقاد انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم)، وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (MeitY)، حکومتِ ہنداور ایس ای ایم آئی کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم عالمی سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس ایکو نظام سے وابستہ شراکت داروں کو یکجا کرنے اور باہمی تعاون، جدت طرازی، مینوفیکچرنگ، سرمایہ کاری اور ہنرمندی کے فروغ کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم اور مرکزی فورم کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا مقصد بھارت کو سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس کی مینوفیکچرنگ کے لیے ایک قابلِ اعتماد عالمی مرکز بنانے کے وژن کی تکمیل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
سیمیکان انڈیا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک پرکلک کریں۔
For more on Semi Con India, follow this link
*****
ش ح۔ ض ر ۔ت ع
U.No. 3000
(ریلیز آئی ڈی: 2306461)
وزیٹر کاؤنٹر : 11