نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 4 ستمبر کو چنڈی گڑھ کا دورہ کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 SEP 2026 2:38PM by PIB Delhi
بھارت کے نائب صدر اور پنجاب یونیورسٹی کے منصبی چانسلر جناب سی پی رادھا کرشنن 4 ستمبر 2026 کو چنڈی گڑھ میں واقع پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران نائب صدر ایس اے آئی ایف/سی آئی ایل(جدید آلات کی سہولت/مرکزی آلات کی لیبریٹریز)میں جدید آلات کی سہولت کا افتتاح کریں گے۔
جناب سی پی رادھا کرشنن پنجاب یونیورسٹی ٹیکنیکل انوویشن فورم کا بھی افتتاح کریں گے، جو یونیورسٹی کے تحقیق، اختراع اور نئے کاروباری اداروں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
***
ش ح۔ت ف۔اش ق
U. No. 2984
(ریلیز آئی ڈی: 2306326)
وزیٹر کاؤنٹر : 6