بجلی کی وزارت
ہندوستان اور جرمنی نے پائیدار ترقی کے لئے تعاون کو مزید مضبوط کیا
مرکزی وزیر برائے بجلی اور مکانات و شہری امور جناب منوہر لال نے جرمنی کی وفاقی وزیر جناب کارسٹین شنائڈر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ، جس میں توانائی کے تحفظ، کم کاربن ترقی اور کاربن مارکیٹسکے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 SEP 2026 9:17PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے بجلی اور مکانات و شہری امور جناب منوہر لال نے آج نئی دہلی میں جرمنی کے وفاقی وزیر برائے ماحولیات، قدرتی تحفظ، موسمیاتی تحفظ اور جوہری سلامتی جناب کارسٹین شنائیڈر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ اس یٹنگ میں توانائی کے شعبہ میں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مذاکرات میں توانائی کے تحفظ، بجلی کاری ، کم کاربن ترقی، کاربن مارکیٹس اور سپلائی چینز میں تنوع سمیت متعدد اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے جاری اقدامات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور ان شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ یہ پیش رفت ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کے پس منظر میں ہوئی ہے، جنہوں نے حال ہی میں سفارتی تعلقات کے 75 سال اور اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 سال مکمل کیے ہیں۔
دونوں وزراء نے اتفاق کیا کہ توانائی کا تحفظ، کم کاربن ترقی اور کاربن مارکیٹس ایک دوسرے سے گہرے طور پر منسلک ہیں، اور ان تینوں شعبوں میں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان تعاون ایک دوسرے کو مزید تقویت فراہم کر سکتا ہے۔ دونوں نے محفوظ، سستی اور پائیدار توانائی کے مستقبل کو آگے بڑھانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور آنے والے مہینوں میں مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کی توقع ظاہر کی۔

آج کی دوطرفہ میٹنگ نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان توانائی کے شعبہ میں بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید تقویت دی ہے۔ یہ تعاون کئی دہائیوں پر محیط شراکت داری اور پائیدار ترقی و توانائی کے تحفظ کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی بنیاد پر مزید آگے بڑھ رہا ہے۔
*****
ش ح – ظ الف – ع د
UR No. 2973
(ریلیز آئی ڈی: 2306273)
وزیٹر کاؤنٹر : 3