وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ریوا، مدھیہ پردیش میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار افسوس کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2026 7:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں پیش آئے ایک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’ مدھیہ پردیش کے ریوا میں پیش آنے والے حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi‘‘

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2960


(ریلیز آئی ڈی: 2306121) وزیٹر کاؤنٹر : 7