ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ارضیاتی سائنس نے مائی گو کے تعاون سے ارضیاتی نظام کی سائنس اور قومی خدمت کے 20 برس مکمل ہونے پر ملک گیر آن لائن کوئز کا آغاز کیا


شہریوں کو موسم، سمندروں، قطبی تحقیق اور گہرے سمندر کی کھوج سے متعلق اپنے علم کو جانچنے کی دعوت دی گئی ہے، جس میں سرفہرست فاتحین کے لیے 10,000 روپے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 8:13PM by PIB Delhi

سائنسی امتیاز، اختراع اور قوم کی خدمت کے دو دہائیوں کی تکمیل کے موقع پر، وزارت ارضیاتی سائنس (ایم او ای ایس) نے مائی گو کے تعاون سے باضابطہ طور پر ’ایم او ای ایس یومِ تاسیس کوئز: ایڈوانسنگ ارتھ سائنسز، ایمپاورنگ دی نیشن (ارضیاتی سائنس کو آگے بڑھانا، قوم کو بااختیار بنانا)‘ کا آغاز کیا ہے۔

ملک گیر آن لائن مقابلہ وکست بھارت 2047 کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے اور شہریوں کو موسم اور آب و ہوا کے مطالعے، سمندری سائنس، قطبی خطوں کے مطالعے اور علمِ زلزلہ سمیت ارضیاتی نظام کی سائنس کے شعبوں میں ہندوستان کی اہم پیش رفت سے واقف ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ کوئز وزارت کی 20 ویں سالگرہ کے اہم سنگِ میل کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

کوئز کا جائزہ اور فارمیٹ

ایم او ای ایس یومِ تاسیس کوئز ایک دلچسپ اور وقت کی پابندی پر مبنی فارمیٹ پیش کرتا ہے، جس کا مقصد ہندوستان کی ارضیاتی سائنس کے میدان میں حاصل کردہ کامیابیوں کے بارے میں شرکاء کی آگاہی کا جائزہ لینا ہے۔

فارمیٹ: 100 کثیر الانتخابی سوالات

وقت کی حد: 300 سیکنڈ (5 منٹ)

پلیٹ فارم: کوئز صرف مائی گو پورٹل کے ذریعے قابل رسائی ہوگا، جہاں تصدیق ضروری ہوگی۔

کوشش: ہر شریک صرف ایک مرتبہ کوئز میں حصہ لے سکتا ہے۔ شرکت رجسٹرڈ موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی کے ذریعے ہوگی۔

ترغیبات اور انعامات

تمام عمر کے گروپوں اور ملک کے مختلف خطوں سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت نے درج ذیل اہم انعامات کا اعلان کیا ہے:

نقد انعامات: 300 سیکنڈ کی مقررہ مدت کے اندر تمام سوالات کے درست جوابات دینے والے بے ترتیب طور پر منتخب کیے گئے تین سرفہرست فاتحین میں سے ہر ایک کو 10,000 روپے (صرف دس ہزار روپے) کا نقد انعام دیا جائے گا۔

سرٹیفکیٹ: کوئز کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے ہر شریک کو فوری طور پر خودکار طریقے سے ڈاؤن لوڈ ہونے والا ڈیجیٹل شرکت سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

انتخاب کے معیار اور رہنما خطوط

شرکاء سرکاری مائی گو کوئز پورٹل پر جاکر کوئز میں حصہ لینے کے لیے اپنی رجسٹرڈ مائی گو اسناد یا تصدیقی تفصیلات کے ذریعے لاگ اِن کر سکتے ہیں۔

اہلیت: یہ کوئز ہندوستان کے تمام شہریوں کے لیے کھلا ہے۔ تاہم، وزارت ارضیاتی سائنس اور مائی گو کے براہِ راست یا بالواسطہ ملازمین اور ان کے قریبی خاندان کے افراد اس میں حصہ نہیں لے سکتے۔

منصفانہ انتخاب کا عمل: فاتحین کا انتخاب سرفہرست اسکور حاصل کرنے والے اہل شرکاء میں سے ایک خودکار اور نظام کے ذریعے تیار کردہ بے ترتیب انتخاب کے عمل کے تحت کیا جائے گا، تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پروفائل کی تصدیق: شرکاء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مائی گو پروفائل کو تازہ ترین رکھیں، کیونکہ انعام کی تقسیم سے قبل درست شناخت کی تصدیق ضروری ہوگی۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-2906


(ریلیز آئی ڈی: 2305771) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi