ریلوے کی وزارت
انڈین ریلوے نے مال برداری کی صلاحیت بڑھانے کے لیے آدرا اور جے چنڈی پہاڑ کے درمیان 272 کروڑ روپے کے بائی پاس لائن کی منظوری دی
گیارہ کلومیٹر طویل بائی پاس لائن سے مال برداری میں بہتری آئے گی اور ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 SEP 2026 11:24AM by PIB Delhi
انڈین ریلوے نے جنوب مشرقی ریلوے میں آدرا اینڈ اور جے چنڈی پہاڑ کے درمیان 11 کلومیٹر طویل بائی پاس لائن کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 272 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
یہ منصوبہ مال برداری کے لیے الگ راستہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زیر تعمیر تیسری ریلوے لائن سے دو طرفہ رابطہ قائم کرے گا۔ اس کے نتیجے میں روزانہ متوقع طور پر 6.065 مال بردار ریکوں کی آمدورفت ممکن ہوگی اور صنعتی مال برداری میں متوقع اضافے کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بائی پاس خاص طور پر سیل کی جانب سے 23.40 ملین ٹن سالانہ لوہے کی مانگ اور بی سی سی ایل کی روزانہ 45 مال بردار ریکوں کی متوقع ضرورت سے متعلق مال برداری کو سہولت فراہم کرے گا۔
راہ داری کی گنجائش میں اضافہ اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی
آدرا-جے چنڈی پہاڑ-سانکا بائی پاس سے آدرا-جے چنڈی پہاڑ سیکشن میں موجودہ آپریشنل رکاوٹوں اور سرفیس- کراسنگ کے باعث ہونے والی ٹرینوں کی تاخیر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ موجودہ ریلوے نیٹ ورک اس وقت 71 فیصد صلاحیت کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے، جبکہ سرفیس- کراسنگ پر ٹرینوں کے باہمی ٹکراؤ کے باعث مال بردار ٹرینوں کی رفتار بھی متاثر ہوتی ہے۔ بائی پاس سے آپریشنل کارکردگی بہتر ہوگی اور مستقبل میں ٹریفک کے اضافی دباؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔
منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اضافی طور پر 8.88 ملین ٹن سالانہ مال برداری کی سہولت فراہم ہونے کی توقع ہے۔ جےچنڈی پہاڑ-آدرا سیکشن کی موجودہ لائن گنجائش 47.50 فیصد ہے، جو 2028-29 تک بڑھ کر 56.45 فیصد ہونے کی توقع ہے۔
توانائی، معدنیات اور سیمنٹ کی راہداری کو تقویت
یہ بائی پاس ہندوستانی ریلوے کی جانب سے نشانزد کی گئی توانائی، معدنیات اور سیمنٹ کی راہداری کا حصہ ہے۔ اضافی گنجائش اور مال برداری کی بلا رکاوٹ آمدورفت فراہم کرکے یہ منصوبہ صنعتی اشیا کی نقل و حمل کو مضبوط بنائے گا اور مستقبل میں مال برداری میں اضافے کو زیادہ مؤثر طریقے سے نقل و حمل کی مجموعی صلاحیت میں تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔
یہ منصوبہ آدرا-جے چنڈی پہاڑ راہداری میں اضافی گنجائش پیدا کرکے، سرفیس- کراسنگ پرٹکراؤ کو کم کرکے اور مال برداری کے آپریشنز کی کارکردگی بہتر بناکر مال برداری کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس سے بڑھتی ہوئی صنعتی مال برداری کی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ اس اہم اور اسٹریٹجک راہداری میں سامان کی زیادہ قابلِ اعتماد اور بلا رکاوٹ آمدورفت ممکن ہوگی۔
*****
ش ح۔ع ح - ف ر
U-no-2853
(ریلیز آئی ڈی: 2305362)
وزیٹر کاؤنٹر : 10