وزارت خزانہ
مالی سال 2027-2026 کیلئے جولائی 2026 تک بھارت سرکار کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 AUG 2026 5:02PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کے جولائی 2026 تک کے ماہانہ کھاتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ شائع کر دی گئی ہے۔ اس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
جولائی 2026 تک بھارت سرکار کو مجموعی طور پر 13,06,709 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں، جو مالی سال 2027-2026 کے بجٹ تخمینے میں متوقع مجموعی وصولیوں کا 35.8 فیصد ہے۔ اس میں 8,44,560 کروڑ روپے کا ٹیکس محصولات (مرکز کو حاصل ہونے والی خالص رقم)، 4,23,013 کروڑ روپے کی غیر ٹیکس آمدنی اور 39,136 کروڑ روپے کی غیر قرض سرمایہ جاتی وصولیاں شامل ہیں۔اس مدت کے دوران بھارت سرکار نے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں میں ان کے حصے کی منتقلی کے طور پر 3,72,354 کروڑ روپے ادا کیے ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56,190 کروڑ روپے کم ہے۔

بھارت سرکار کی جانب سے کیا گیا مجموعی خرچ 17,61,853 کروڑ روپے ہے، جو مالی سال 2027-2026 کے متعلقہ بجٹ تخمینے کا 32.9 فیصد ہے۔ اس میں سے 13,11,218 کروڑ روپے آمدنی کے مد میں، جبکہ 4,50,635 کروڑ روپے سرمایہ جاتی مد میں خرچ کیے گئے ہیں۔ مجموعی آمدنی کے اخراجات میں سے 4,26,566 کروڑ روپے سود کی ادائیگی اور 1,53,513 کروڑ روپے اہم سبسڈی کی مد میں خرچ کئے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ا ش ق
U.NO.2823
(ریلیز آئی ڈی: 2305140)
وزیٹر کاؤنٹر : 8