صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے نجف گڑھ کے دیہی صحت تربیتی مرکز کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جاری کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے اور طبی، تعلیمی و تربیتی بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 4:38PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں نجف گڑھ کے دیہی صحت تربیتی مرکز (آر ایچ ٹی سی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے مرکز میں مریضوں کی نگہداشت، بنیادی ڈھانچے، افرادی قوت، تعلیمی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیے جانے والے اقدامات کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا۔

 

image001_20260831163917_4b4970.jpg

 

مورخہ 13  اپریل  ، 2026  ء کو منعقدہ  میٹنگ کے بعد سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے  ، جناب نڈا نے تمام متعلقہ ایجنسیوں اور اداروں کو جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور منصوبہ بند اقدامات کے مربوط نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مقررہ اہداف کی قریبی نگرانی، افرادی قوت اور آلات کی بر وقت دستیابی اور مریضوں کی معیاری نگہداشت اور طبی تربیت پر مسلسل توجہ دینے پر زور دیا۔

مذکورہ مرکز میں او پی ڈی اور ایمرجنسی خدمات مکمل طور پر فعال ہیں۔ اس کے علاوہ  ، اینٹی ریبیز ویکسی نیشن مرکز، اینٹی اسنیک وینم مرکز اور دیگر معاون سہولیات، جن میں جن اوشدھی کیندر، سی ایس ایس ڈی، لیباریٹری اور ایمبولینس خدمات شامل ہیں، بھی فعال ہیں۔ مائنر آپریشن تھیٹر بھی کام کر رہا ہے۔

 

image002_20260831163907_8a51cf.jpg

 

نجف گڑھ کے دیہی صحت تربیتی مرکز (آر ایچ ٹی سی) کو طبی و قانونی معاملات کے لیے میڈیکو لیگل کیسز سے متعلق میڈ لیپ آر پر بھی شامل کیا گیا ہے، جب کہ مستحق افراد کو خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اسے آیوشمان بھارت کے تحت پی ایم-جے اے وائی سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔ آر ایچ ٹی سی اپنے شہری بنیادی صحت مراکز (یو پی ایچ سیز) کے این کیو اے ایس سرٹیفیکیشن اور ماڈل پرائمری ہیلتھ سینٹرز (ماڈل پی ایچ سیز) کی ترقی کی جانب بھی پیش رفت کر رہا ہے۔

اوسط ماہانہ بنیاد پر آر ایچ ٹی سی میں تقریباً 47,000 او پی ڈی مشاورت اور 9,000 ایمرجنسی مریضوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جب کہ اگست  ، 2026  ء میں 221 معمولی طبی کارروائیاں بھی کی گئیں۔ ٹی بی سے متعلق علامات کی اسکریننگ کو ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کے تحت معمول کی او پی ڈی اور پرائمری ہیلتھ سینٹر کی خدمات میں شامل کرلیا گیا ہے۔

 

image003_20260831163928_d4e616.jpg

 

آر ایچ ٹی سی طبی عملے، تربیت، ڈیجیٹل نظام، خریداری اور تحقیق کو مضبوط بنانے کے لیے صفدرجنگ اسپتال، اے بی وی آئی ایم ایس، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال اور این آئی ایم آر سمیت دیگر مرکزی سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ مرکز نے ون نیشن ون سبسکرپشن (او این او ایس) اقدام میں بھی شمولیت اختیار کرلی ہے۔

جائزے کے دوران  ، جناب نڈا نے کہا کہ آر ایچ ٹی سی نجف گڑھ نے طبی عملے اور خدمات کو مضبوط بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ایچ ٹی سی نجف گڑھ کو مریضوں کی نگہداشت، طبی تعلیم، نرسنگ اور متعلقہ صحت خدمات کی تربیت اور کمیونٹی پر مبنی صحت نگہداشت کے ایک جامع مرکز کے طور پر مزید ترقی دینے کے لیے مربوط اور مقررہ مدت کے اندر اقدامات کی اہمیت برقرار ہے۔

 

image004_20260831163937_0a9b47.jpg

 

میٹنگ میں  ، مرکزی صحت سکریٹری محترمہ پنیہ سلیلا سری واستو، حکومت ہند کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر لوو نیش جی کرشنا، جوائنٹ سکریٹریز جناب سوربھ جین، ڈاکٹر مانسوی کمار اور جی ایس چترا کے علاوہ  ، وی ایم ایم سی اور صفدرجنگ اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کویتا رانی شرما، آر ایچ ٹی سی نجف گڑھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی کے کنڈو اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

*****

) ش ح –م م  -  ع ا )

U.No. 2819

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2305127) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil