خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ انّپورنا دیوی نے دولتِ مشترکہ کھیلوں 2026 میں خواتین کے 69 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ہر جندر کور کو مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2026 11:00AM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّپورنا دیوی نے دولتِ مشترکہ کھیلوں 2026 میں خواتین کے 69 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے پر محترمہ ہر جندر کور کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

مرکزی وزیر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ شاندار کامیابی ہندوستان کی بیٹیوں کی ہمت، لگن اور صلاحیت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جندر کور کی یہ بہترین کارکردگی ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے ترغیب دے گی۔

محترمہ انّپورنا دیوی نے ہر جندر کور کے روشن مستقبل اور آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

********

 (ش ح ۔ش ت  ۔ت ا )

U. No.2790

 


(ریلیز آئی ڈی: 2304833) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil