وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے شاستری یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور تاشقند کی ریاستی یونیورسٹی برائے مطالعاتِ مشرق کا دورہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 AUG 2026 7:29PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نے آج تاشقند میں واقع شاستری یادگار پر پھول چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس سال 1965 میں تاشقند میں سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کے انتقال کی 60ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ یہ یادگار اُس سڑک پر واقع ہے جسے آنجہانی لال بہادر شاستری کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ تاشقند میں سابق وزیرِ اعظم کی زندگی اور خدمات کو آج بھی محبت اور عقیدت سے یاد کیا جاتا ہے۔ یادگار اور سڑک کے علاوہ تاشقند میں ایک مقامی اسکول اور ہندوستانی ثقافتی مرکز بھی ان کے نام سے موسوم ہیں۔

شاستری یادگار پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیرِ اعظم نے تاشقند کی ریاستی یونیورسٹی برائے مطالعاتِ مشرق کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی میں وزیرِ اعظم جناب مودی کا استقبال ازبکستان کے وزیرِ اعظم اور جامعہ کے رئیس نے کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مہاتما گاندھی مرکز میں ہندوستانی علوم کے ماہرین اور علمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف دانشوروں سے ملاقات کی۔ اس یونیورسٹی میں ہندی زبان اور ہندوستان سے متعلق دیگر مضامین کی تدریس کا قابلِ ذکر ریکارڈ موجود ہے۔ اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے ازبک طلبہ کے لیے ہندی زبان کی تعلیم کے سلسلے میں لال بہادر شاستری وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس سال یونیورسٹی میں ہندی کی تدریس کے 80 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان گہری ثقافتی مماثلتوں کے پیشِ نظر ازبک طلبہ میں ہندی سیکھنے کے لیے قابلِ تعریف دلچسپی پائی جاتی ہے۔ ازبکی اور ہندی زبانوں میں 3000 سے زیادہ الفاظ مشترک ہیں۔

***

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-2781


(ریلیز آئی ڈی: 2304774) وزیٹر کاؤنٹر : 10