وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے لکھنؤ کنٹونمنٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے 14 ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کیا


یہ پروجیکٹ  پانی کی سپلائی، تعلیم، حفظان صحت ، کھیلوں، صفائی ستھرائی، پارکنگ اور شہری سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے ہیں

جناب  راجناتھ سنگھ نے تقریباً 4,000 لوگوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا 'من کی بات' پروگرام سنا

وکست بھارت  کا مطلب بچوں کے لیے معیاری تعلیم، ہر گھر کے لیے صاف پانی، نوجوانوں کے لیے مواقع اور ایک  شمولیتی   معاشرہ ہے: رکشا منتری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 AUG 2026 1:42PM by PIB Delhi

رکشا منتری  جناب  راجناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب  یوگی آدتیہ ناتھ نے 30 اگست 2026 کو اتر پردیش کے لکھنؤ کنٹونمنٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 14 ترقیاتی پروجیکٹوں  کا بھومی پوجن کیا۔ ان میں 02 ایسے پروجیکٹ  بھی شامل ہیں جنہیں صوبائی  حکومت کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ  درج ذیل ہیں: مصنوعی ذہانت  پر مبنی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ، ملٹی یوٹیلیٹی اسپورٹس کمپلیکس، جدید شمشان گھاٹ، 1500 کے ایل کا زیرزمین پانی کا ذخیرہ، پانی کی سپلائی کی پرانی اور ناکارہ پائپ لائنوں کی تبدیلی،  ایس سی اے ڈی اے آٹومیشن کے ساتھ 08 ٹیوب ویل کی تعمیر، ایس سی اے ڈی اے کے ساتھ اوور ہیڈ ٹینک، لکھنؤ کینٹ میں معذور بچوں کے لئے اسکول، آر اے بازار مادھیامک ودالیہ میں اضافی کلاس روم اور بیت الخلا، رینبو ماڈل اسکول میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر، ملٹی لیول روبوٹک کار پارکنگ اور کمرشیل کمپلیکس، لیگیسی- ویسٹ بائیو- مائننگ اینڈ بائیو- ریمیڈیشن۔

1

صوبائی  حکومت کے تعاون سے  نافذ  کیے جانے والے دو  پروجیکٹ  یہ ہیں: آر اے بازار سٹی پولی کلینک اور مکھیہ منتری ابھیودے  کوچنگ سینٹر۔اس موقع پر رکشا منتری اور یوپی کے وزیر اعلیٰ  جناب  یوگی آدتیہ ناتھ نے تقریباً 4,000 لوگوں کے ساتھ وزیر اعظم  جناب  نریندر مودی کا 'من کی بات' پروگرام بھی سنا۔

2

3

رکشا منتری نے اپنے خطاب میں   کہا کہ یہ اقدامات کنٹونمنٹ میں شہری سہولیات، تعلیم، حفظان صحت ، کھیلوں کی سہولیات، صفائی ستھرائی، پانی کی  سپلائی  اور شہری بنیادی ڈھانچے  کو بہتر بنانے کی ایک جامع کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’لکھنؤ کنٹونمنٹ کی ترقی لکھنؤ کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے جڑی ہوئی ہے۔ مرکز اور ریاست کی مربوط کوششیں ترقی اور اچھی حکمرانی   کو تیز کر سکتی ہیں‘‘۔

وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ  بھارت  2047 تک 'وکست بھارت'  بننے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وکست بھارت کا مطلب صرف بڑے پروجیکٹ  اور جدید عمارتیں نہیں ہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم ملے، ہر گھر تک صاف پانی پہنچے، نوجوانوں کو کھیلنے اور اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع ملیں  اور کوئی بھی معذور بچہ  کبھی یہ محسوس نہ کرے کہ معاشرے نے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقی   براہِ راست  لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائے ۔

4

لکھنؤ کنٹونمنٹ کے کئی بازاروں کے نام تبدیل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے  رکشا منتری نے کہا کہ برطانوی دور سے وابستہ ناموں کو بھارت  کی جدوجہدِ آزادی اور قومی زندگی کی ممتاز شخصیات کے ناموں سے بدل دیا گیا ہے۔ رائل آرٹلری بازار کا نام تبدیل کر کے ایکتا بازار، برٹش کیولری بازار کا نام ادا دیوی بازار، برٹش انفینٹری بازار کا نام ماتا دین والمیکی بازار اور ایک  دیگر  برٹش انفینٹری بازار کا نام منگل پانڈے بازار رکھ دیا گیا ہے، جبکہ کینیڈی مارکیٹ کا نام تبدیل کر کے اٹل بہاری واجپئی مارکیٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد آنے والی نسلوں کو ہندوستان کے ورثے سے جوڑنا اور قومی خدمت کے لیے ترغیب دینا ہے۔

اس موقع پر صوبے  کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت  جناب  برجیش پاٹھک، یوپی کے وزیر مملکت جناب اسیم  ارون، سینٹرل کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل انندیا سین گپتا، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ  جناب  دنیش شرما، لکھنؤ کی میئر محترمہ  سشما کھروال، ڈائریکٹر جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس  محترمہ  شوبھا گپتا، سی ایم ڈی  ایچ اے ایل جناب  روی کے، سی ایم ڈی بی ای ایل جناب  منوج جین  اور دفاعی افواج، مرکزی و ریاستی حکومتوں اور لکھنؤ کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

5

***

ش ح- ن  ا

U.N:2771


(ریلیز آئی ڈی: 2304702) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी , Tamil