خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
کم عمری کی شادی کا خاتمہ ہمارا قومی عزم ہے: مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 AUG 2026 2:40PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی ترقی محترمہ اناپورنا دیوی نے ہندوستان کو کم عمری کی شادی سے پاک بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم سب نے مل کر ہندوستان کو کم عمری کی شادی سے پاک بنانے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی کا خاتمہ ہمارا قومی عزم ہے، تاکہ ہر بیٹی ایک محفوظ، تعلیم یافتہ اور بااختیار مستقبل کی جانب آگے بڑھ سکے۔
انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ‘‘بال ویواہ مکت بھارت’’ (کم عمری کی شادی سے پاک ہندوستان) کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔
*****
ش ح- ش آ- م ش
UR No.2706
(ریلیز آئی ڈی: 2304136)
وزیٹر کاؤنٹر : 9