بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ٹی ٹی سی بھونیشور نوجوان ذہنوں  کونئی سمت دے رہاہے: موسم گرما کے انٹرن شپ پروگرام-  2026 کے ذریعہ 8,000 سے زائد انجینئرنگ طلبہ کو تربیت دی


صنعت کے معیارات کے مطابق انٹرن شپ تربیت کے ذریعہ مستقبل کے انجینئروں کو بااختیار بنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 AUG 2026 11:27AM by PIB Delhi

بھارت میں صنعت کے معیار کے مطابق تربیت پر بڑھتی ہوئی توجہ کی ایک نمایاں مثال پیش کرتے ہوئے، وزارتِ ایم ایس ایم ای کے تحت مرکزی ٹول روم و ٹریننگ سینٹر (سی ٹی ٹی سی)، بھوبنیشور نے مئی اور جون 2026 کے دوران چار ہفتے پر مشتمل موسمِ گرما کے انٹرن شپ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 8,083 انجینئرنگ طلبہ کو صنعت کی ضروریات کے مطابق عملی اور تجرباتی تربیت فراہم کی گئی، جن میں سوڈان اور یمن کے 26 بین الاقوامی طلبہ بھی شامل تھے۔

اس تربیتی پروگرام نے انجینئرنگ کے پہلے سال سے لے کر آخری سال تک کے طلبہ کو تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا اور ملک بھر سے طلبہ نے اس میں شرکت کی، جن میں بین الاقوامی طلبہ بھی شامل تھے۔ یہ پروگرام سی ٹی ٹی سی بھوبنیشور کے اس اہم کردار کی بھرپور توثیق کرتا ہے کہ وہ بھارت کے نوجوانوں کی روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت اور تکنیکی قابلیت کو نکھارنے کے لیے منظم اور صنعت کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کرنے والے ایک ممتاز ادارے کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

مواقع کا وسیع دائرہ

  • اس پروگرام میں مکینیکل، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، سول اور کمپیوٹر سائنس جیسے مختلف شعبوں کے علاوہ مصنوعی ذہانت و مشین لرننگ (اے آئی-ایم ایل)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اور ایڈیٹو مینوفیکچرنگ جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ ہر چار ہفتہ کے کورس کو گہری عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ جماعت میں حاصل ہونے والی تعلیم اور صنعتی عملی تجربے کے درمیان موجود خلا کو پر کیا جاسکے۔
  • تربیت حاصل کرنے والے 8,083 طلبہ میں مکینیکل شعبے نے 3,193 طلبہ کے ساتھ سب سے زیادہ تعداد میں شرکت کی، اس کے بعد الیکٹرانکس کے 2,209، آئی ٹی و سافٹ ویئر کے 1,948، سول کے 388 اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں کے 345 طلبہ شامل تھے۔ یہ اعداد و شمار بنیادی انجینئرنگ شعبوں کی دیرینہ اہمیت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجیز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ پروگرام کے تحت انجینئرنگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے 39 شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی، جن میں مصنوعی ذہانت میں سب سے زیادہ 1,748 طلبہ، پی ایل سی پروگرامنگ میں 1,000، آٹو کیڈ میں 991، پائتھن پروگرامنگ میں 413 اور ڈیٹا انالیٹکس میں 392 طلبہ نے تربیت حاصل کی۔
  • اس انٹرن شپ پروگرام میں ممتاز تعلیمی اداروں جیسے  ہندوستانی ٹیکنالوجی اداروں (آئی آئی ٹی)، قومی ٹیکنالوجی اداروں (این آئی ٹی)، مختلف مفوضہ حیثیت رکھنے والی یونیورسٹیوں، انجینئرنگ کالجوں اور پولی ٹیکنک اداروں کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔

سی ٹی ٹی سی، بھونیشور کے بارے میں

  • مرکزی ٹول روم و ٹریننگ سینٹر، بھونیشور قائم کرنے کا مقصد مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ٹولنگ اور تربیت سے متعلق ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ ادارہ ٹول ڈیزائن اور تیاری کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان شعبوں میں تکنیکی عملہ کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔
  • یہ مرکز آٹو پارٹس، اعلیٰ درستگی والے پرزوں اور جنرل انجینئرنگ کے شعبہ میں معیاری پریس ٹولز، مولڈز اور ڈائیز، گیجز، جیگز اور فکسچرز وغیرہ کے ڈیزائن، تیاری اور ترقی کے ذریعے مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹول و ڈائی ٹیکنالوجی، مصنوعات کے ڈیزائن، میکاٹرونکس، جدید مشین  مینٹیننس، سی اے ڈی/کیم/سی اے ای، سی این سی مشیننگ اور پروگرامنگ وغیرہ میں تربیت اور مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
  • مرکز نے 14 جولائی 2023 کو لانچ کیے گئے چندریان-3 مشن کے لیے ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کو 437 اقسام کے 54,000 اعلیٰ درستگی والے پرزے تیار کرکے فراہم کیے ہیں۔
  • مرکز نے 2 ستمبر 2023 کو لانچ کیے گئے آدتیہ-ایل 1 مشن ( ہندوستانی شمسی مشن) کے لیے بھی اسرو کو ریگولیٹر، فلو کنٹرول والوز، گائروسکوپ، درجۂ حرارت کے سینسر اور نیویگیشن سے متعلق پرزوں سمیت مختلف اقسام کے اعلیٰ درستگی والے پرزے تیار کرکے فراہم کیے ہیں۔
  • مرکز نے ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اس نے اصل سازوسامان تیار کرنے والے اداروں (او ای ایم) کے لیے اعلیٰ درستگی والے پرزے تیار کیے ہیں، جن میں لائٹ کومبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) پروگرام کے پرزے بھی شامل ہیں۔ اس طرح مرکز نے ملک میں مقامی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

*****

ش ح-ظ الف- ش ہ ب

UR No.2699


(ریلیز آئی ڈی: 2304079) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी , Tamil