سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 وزارت نے منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری کو فروغ دینے کے لیے تین مختصر فلموں کو حتمی شکل دی

 ویڈیوز میں ابتدائی انتباہی علامات، قومی نشہ چھڑانے کی ہیلپ لائن 14446 اور والدین و اساتذہ کے کردار پر توجہ

یہ اقدام نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات سے پاک معاشرے کے فروغ کے ہدف کی حمایت کرتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 AUG 2026 5:14PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای)، جس کا متعلقہ محکمہ ملک میں منشیات کی طلب میں کمی کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے، نے منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں وسیع پیمانے پر عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے 60،60 سیکنڈ کی تین مختصر فلموں کو حتمی شکل دی ہے۔

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے کی جانب سے منشیات کی طلب میں کمی کے لیے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت محکمے نے 15 اگست 2020 کو نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز کیا تھا۔ اس اہم مہم کا مقصد منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور منشیات سے پاک معاشرے کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image001_20260827171458_ae9309.jpg

 

عوامی بیداری کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے وزارت نے درج ذیل موضوعات پر تین مختصر فلموں کو حتمی شکل دی ہے:

1. منشیات کے استعمال سے وابستہ ابتدائی انتباہی علامات اور رویّوں میں تبدیلیوں کو سمجھنا، جن میں ہم عمروں کا دباؤ بھی شامل ہے؛

2. قومی نشہ چھڑانے اور ٹیلی کاؤنسلنگ ہیلپ لائن — 14446؛ اور

3. منشیات کے استعمال کی بروقت نشاندہی، روک تھام اور علاج میں والدین اور اساتذہ کا کردار۔

ان فلموں کا مقصد بیداری کو مزید مستحکم کرنا، بروقت مداخلت کی حوصلہ افزائی کرنا اور منشیات کے استعمال کے خلاف خاندانوں، تعلیمی اداروں اور برادریوں کی مشترکہ کارروائی کو فروغ دینا ہے۔

ویڈیوز درج ذیل گوگل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:

تین مختصر فلمیں

 

 

*****

 

ش  ح۔م م - ف ر

U-no-2667

                                                                                                                                         


(ریلیز آئی ڈی: 2303833) وزیٹر کاؤنٹر : 11