قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن نےمہاراشٹر کے امراوتی میں ضلع خواتین اسپتال کے بیمار نومولود بچوں کی نگہداشت کی یونٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں تین نومولود بچوں کی مبینہ موت اور چار دیگر کے زخمی ہونے کا ازخود نوٹس لیا
مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری، دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب
رپورٹ میں زخمی بچوں کی صحت کی موجودہ صورت حال اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضے کی تقسیم کی تفصیلات بھی شامل کرنے کی ہدایت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 AUG 2026 12:55PM by PIB Delhi
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)نے 24 اگست 2026 کو مہاراشٹر کے امراوتی میں واقع ضلع خواتین اسپتال کے بیمار نومولود بچوں کی نگہداشت کے یونٹ (ایس این سی یو) میں آتشزدگی کے واقعے میں تین نومولود بچوں کی موت اور چار دیگر کے زخمی ہونے سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ وینٹی لیٹر مشین میں دھماکے کے باعث پیش آیا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں دی گئی تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے متعلق اہم مسائل کو جنم دیتی ہیں۔ لہٰذا، کمیشن نے مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں زخمی بچوں کی صحت کی موجودہ صورتحال اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضے کی ادائیگی کی تفصیلات بھی شامل کیے جانے کی امید ہے۔
25 اگست 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، واقعے کے وقت بیمار نومولود بچوں کی نگہداشت کی یونٹ میں 9بچے موجود تھے۔ زخمی ہونے والے چار بچوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
********
ش ح۔ ع و۔ج ا
U-2645
(ریلیز آئی ڈی: 2303676)
وزیٹر کاؤنٹر : 10