شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا پکھواڑہ ایوارڈز2026 کےتفویض انعامات  کی تقریب

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 1:13PM by PIB Delhi

وزارتِ شماریات اور پروگرام  کے نفاذ کی  وزارت (ایم او ایس پی آئی)نے یکم جولائی سے 15 جولائی 2026 تک اپنے تمام ڈویژنوں، منسلک، ماتحت اور خودمختار اداروں سمیت ملک بھر میں واقع فیلڈ دفاترکی فعال شرکت کے ساتھ سوچھتا پکھواڑہ 2026 کامیابی کے ساتھ منایا۔ دو ہفتے جاری رہنے والے اس پکھواڑے کے دوران سوچھ بھارت مشن کے مقاصد کے مطابق صفائی ستھرائی، صاف صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے، کام کی جگہ پر حفظانِ صحت، ریکارڈ کے انتظام وانصرام، ماحولیاتی پائیداری، فضلے کو ٹھکانے لگانے اور دفتری امور کو مؤثر انداز میں انجام دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پندرہ روزہ اس مہم کے دوران وزارت کے تمام دفاتر اور فیلڈ یونٹس نے مختلف نوعیت کی سرگرمیاں انجام دیں، جن میں شجرکاری مہمات، بیداری مہمات، سیمینار، ورکشاپس، مقابلے، ریلیاں، شرم دان اور محلوں، اسکولوں اور عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ پروگرام شامل تھے۔ اس کے علاوہ نکڑ ناٹک، سمندری ساحلوں کی صفائی کی مہمات، وسیع پیمانے پر عوامی شمولیت کی مہمات،فضلے سے دولت بنانے کے اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔ سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال میں کمی، کچرے کی علیحدگی، ری سائیکلنگ اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے کےپائیدار سے متعلق اقدامات بھی کیے گئے۔

پکھواڑہ کا اختتام سوچھتا پکھواڑہ ایوارڈز 2026 کی انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے ساتھ ہوا، جس کی صدارت وزارتِ شماریات و پروگرام پر عمل درآمد کے سکریٹری نے کی۔ اس موقع پر سکریٹری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین دفاتر کو یادگاری اعزازات پیش کیے۔ سوچھتا پکھواڑہ میں شاندار، مثالی اور فعال شرکت کے اعتراف میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب فیلڈ آپریشنز ڈویژن (ایف او ڈی)، نیشنل اسٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی (این ایس ایس ٹی اے) اور انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی) کو دی گئی۔

وزارتِ شماریات و پروگرام پر عمل درآمد کے سکریٹری نے وزارت بھر کے تمام افسران اور اہلکاروں کی فعال شرکت اور ان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی ستھرائی صرف پکھواڑے تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اسے دفتری امور کے طریقۂ کار اور روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بننا چاہیے۔

وزارت نے صاف صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینے، ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے اور عوامی شمولیت کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ ایک زیادہ صاف ستھرے، صحت مند اور پائیدار بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image001_20260825131546_bd4371.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image002_20260825131554_049ddf.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image003_20260825131603_a45bdc.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image004_20260825131613_73a777.jpg

******

ش ح۔م ش۔اش ق

U. No. 2562


(ریلیز آئی ڈی: 2303106) وزیٹر کاؤنٹر : 15