امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کےو وزیرجناب امت شاہ نے نئی دہلی میں نویں دو روزہ قومی سلامتی سے متعلق حکمتِ عملی(این ایس ایس) کی کانفرنس 2026 کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 AUG 2026 9:40PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں نویں دو روزہ قومی سلامتی حکمتِ عملی (این ایس ایس) کانفرنس 2026 کا افتتاح کیا۔

1.jpg

افتتاح سے قبل مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے شہداء کے ستون پر  گل دائرہ  نظر کرکے انٹیلی جنس بیورو کے ان بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے قومی سلامتی  کے تحفظ اور سالمیت کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے عظیم قربانی دی۔

ہائبرڈ وسیلے سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ملک بھر سے 850 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ وزارتِ داخلہ کے وزرائے مملکت، مرکزی داخلہ سکریٹری، قومی سلامتی کے نائب مشیروں اور مرکزی مسلح پولیس دستوں/مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے پولیس سربراہان، بنیادی سطح پر اہم ذمہ داریاں انجام دینے والے نوجوان پولیس افسران اور مختلف خصوصی شعبوں کے ماہرین نے آن لائن وسیلے سے کانفرنس میں شرکت کی۔

2.jpg

کانفرنس کے پہلے روز قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں انسدادِ دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے، کثیر ایجنسی مرکز (ایم اے سی) کے ذریعے انٹیلی جنس معلومات کو یکجا کرنے، ان کا تجزیہ کرنے اور عملی اقدامات میں انہیں بروئے کار لانے، منشیات پر قابو پانے سے متعلق وژن دستاویز، غیر قانونی تارکینِ وطن کی شناخت اور ملک بدرکیے جانے، سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے پالیسی فریم ورک اور پاکستان کی جانب سے جاری درپردہ جنگ جیسے اُمور شامل تھے۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ  اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے وزارتِ داخلہ کی ’پراہار‘ اسکیم پر عمل درآمد کے لیے تربیت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے مفرور افراد کو واپس لا کر مقدمات کی سماعت میں تیزی لانے، غیر موجودگی میں مقدمے کی سماعت سے متعلق قانونی دفعات کے استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں کی(روک تھام)سے متعلق ایکٹ(یو اے پی اے) کے تحت مقدمات کی تحقیقات کے دوران جامع اور مربوط طریقۂ کار اپنانے پر بھی زور دیا۔مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ کثیر ایجنسی مرکز (ایم اے سی) کے پلیٹ فارمز پر دستیاب معلومات کا مصنوعی ذہانت پر مبنی تجزیہ کیا جائے تاکہ قومی سلامتی کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پیز) تیار کی جا سکیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے تمام ایجنسیوں کو دراندازی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

3.jpg

کانفرنس کے دوسرے دن فضا سے نچلی سطح پر کام کرنے والے نظاموں سے پیدا ہونے والے خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے جوابی اقدامات وضع کرنے، بحری معیشت کے تحفظ، اطلاعاتی جنگ اور اس کے قومی سلامتی پر اثرات، نیز حیاتیاتی سلامتی کے ایک جامع فریم ورک کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

4.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، 2021 سے ہر سال قومی سلامتی حکمتِ عملی کانفرنس (این ایس ایس سی) ہائبرڈ طرز پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد زمینی سطح پر اہم ذمہ داریاں انجام دینے والے افسران کے وسیع تجربے کو متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی مہارت کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے قومی سلامتی کو درپیش بڑے چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہے۔

****

ش ح۔ش م ۔ ش ا

U. NO.: 2646


(ریلیز آئی ڈی: 2302991) وزیٹر کاؤنٹر : 9