پارلیمانی امور کی وزارت
دہلی حکومت کے محکمۂ تعلیم اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے تحت اسکولوں کے لیے 58ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ 26-0252 کی انعامی تقریب کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
24 AUG 2026 12:56PM by PIB Delhi
دہلی کے قومی دارالحکومت خطے کی حکومت کے محکمۂ تعلیم اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے محکمۂ تعلیم کے تحت آنے والے اسکولوں کے لیے 58ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ 26-2025 کی انعامی تقریب منگل، 25 اگست 2026 کو نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں واقع جی ایم سی بالایوگی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔
قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال تقریب کی صدارت کریں گے اور مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انعام یافتہ طلبہ اور اسکولوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر ’’بال بھارتی پبلک اسکول، پروانہ روڈ، پیتم پورہ، دہلی‘‘ کے طلبہ، جنہوں نے دہلی کے قومی دارالحکومت خطے کی حکومت کے محکمۂ تعلیم اور این ڈی ایم سی کے محکمۂ تعلیم کے تحت آنے والے اسکولوں کے لیے منعقدہ 58ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ 26-2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، انعامی تقریب کے دوران اپنی ’’یوتھ پارلیمنٹ نشست‘‘ کی دوبارہ پیشکش کریں گے۔
پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 60 برس سے قومی دارالحکومت خطہ دہلی کے اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ دہلی کے قومی دارالحکومت خطے کی حکومت کے محکمۂ تعلیم اور این ڈی ایم سی کے محکمۂ تعلیم کے تحت اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کے سلسلے میں 58واں مقابلہ مالی سال 26-2025 کے دوران قومی دارالحکومت خطہ دہلی میں منعقد کیا گیا۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسل میں خود نظم و ضبط، مختلف آرا کو برداشت کرنے، اپنے خیالات کا مہذب اور درست اظہار کرنے اور جمہوری طرزِ زندگی کی دیگر خوبیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم طلبہ کو پارلیمنٹ کے طریقۂ کار اور کارروائی سے روشناس کرانے، بحث و مباحثے کے طریقوں سے آگاہ کرنے اور ان میں خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیت اور مؤثر اندازِ خطابت کا فن و ہنر پیدا کرنے میں بھی معاون ہے۔
مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر جی وی ماولنکررننگ پارلیمانی شیلڈ اور ٹرافی ’’بال بھارتی پبلک اسکول، پروانہ روڈ، پیتم پورہ، دہلی‘‘ کو دی جائے گی۔ نئے شامل ہونے والے اسکولوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی ’’بال بھارتی پبلک اسکول، پروانہ روڈ، پیتم پورہ، دہلی‘‘ کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے درج ذیل 11 اسکولوں کو بھی وزیر کی جانب سے میرٹ ٹرافیاں دی جائیں گی:
|
نمبر شمار
|
اسکولوں کا نام
|
|
1
|
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سی ایم شری اسکول، دوارکا سیکٹر-22، دہلی
|
|
2
|
نویگ اسکول، پیشوا روڈ، نئی دہلی
|
|
3
|
پریزنٹیشن کانونٹ سینئر سیکنڈ اسکول، ایس پی مکھرجی مارگ، دہلی
|
|
4
|
بابا نیم کرولی سروودیا کنیا ودیالیہ (بی این کے ایس کے وی) جونا پور، نئی دہلی
|
|
5
|
سروودیا کنیا ودیالیہ، پرہلاد پور، دہلی
|
|
6
|
گورنمنٹ سروودیا بال ودیالیہ نمبر 1 (اردو میڈیم)، جامع مسجد، دہلی
|
|
7
|
اٹل آدرش ودیالیہ، گول مارکیٹ، نئی دہلی
|
|
8
|
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سی ایم شری اسکول، سیکٹر 17، روہنی، دہلی
|
|
9
|
سروودیا کنیا ودیالیہ نمبر 1، یمنا وہار، سی بلاک، دہلی
|
|
10
|
ایشانی سروودیا کنیا ودیالیہ، جی بلاک ساکیت، نئی دہلی
|
|
11
|
کیرالہ سینئر سیکنڈری اسکول، وکاس پوری، نئی دہلی
|
****
ش ح۔ش ت۔ ش ا
U. NO.: 2513
(रिलीज़ आईडी: 2302654)
आगंतुक पटल : 13