نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن 24 اگست کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
23 AUG 2026 3:58PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب سی پی رادھا کرشنن، 24 اگست 2026 کو آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو میں واقع موسنورو کا دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران، نائب صدر موسنورو میں واقع گورمٹ پاپ کارنیکا فیکٹری میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ بھارت کے پہلے غیر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (نان-جی ایم او) ہائی ایکسپینشن پاپ کارن میز ہائبرڈ بیج کا اِفتتاح کریں گے، کسانوں کو اعزازات سے نوازیں گے اور زرعی اسٹیک ہولڈروں و دیگر شرکا سے خطاب کریں گے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2494
(रिलीज़ आईडी: 2302534)
आगंतुक पटल : 6