وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کوچین کی سی ایس ایل میں تیار کردہ تیسری گہرے سمندر کے آبدوز شکن جنگی جہاز ’منگرول‘ کی بحریہ میں شمولیت

प्रविष्टि तिथि: 22 AUG 2026 10:20AM by PIB Delhi

منگرول‘، کوچین کی کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں تیار کردہ تیسرا گہرے سمندر کا آبدوز شکن جنگی جہاز ہے، جسے 21 اگست 2026 کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا۔

اس جنگی جہاز میں 80 فیصد سے زیادہ ملک میں تیار کیا گیا سازو سامان استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ساحلی پانیوں میں زیر آب نگرانی، اینٹی سب میرین وارفیئر (اے ایس ڈبلیو) آپریشنز، کم شدت کی بحری کارروائیوں (ایل آئی ایم او) اور مائن وارفیئر کی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ واٹر جیٹ سے چلنے والے اس جہاز میں جدید ٹارپیڈو، آبدوز شکن راکٹس کے ساتھ جدید ریڈار اور سونار بھی نصب ہیں۔

منگرول‘ کا نام گجرات کے جوناگڑھ ضلع میں واقع ساحلی شہر اور چھوٹی بندرگاہ منگرول کے نام پر رکھا گیا ہے، جو سمندری ماہی گیری کی صنعت کے اہم مراکز میں شامل ہے۔ اس نام کے ذریعے سابق بھارتی بحری جہاز ’آئی این ایس منگرول‘ کی وراثت کو بھی آگے بڑھایا گیا ہے۔ یہ جہاز بھارتی بحریہ کا مائن سویپر تھا اور 2004 تک خدمات انجام دیتا رہا۔

منگرول‘ کی حوالگی بھارتی بحریہ کی دیسی جنگی جہاز سازی کی صلاحیتوں کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور حکومت کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ جہاز ملک کے مضبوط ہوتے مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ نظام کی بھی علامت ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :2474  )


(रिलीज़ आईडी: 2302296) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Malayalam