مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مواصلات کے مرکزی وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے پونے میں بارہویں برکس مواصلاتی وزرا کے اجلاس کی قیادت کی، پائیدار آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل شمولیت پر زور دیا


جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ عالمی فورمز میں برکس کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، بھارت نے گذشتہ دہائی میں یادگار تبدیلی دیکھی ہے

प्रविष्टि तिथि: 21 AUG 2026 8:12PM by PIB Delhi

بارہواں برکس مواصلاتی وزرا کا اجلاس آج پونے، مہاراشٹر میں بھارت کی صدارت میں منعقد ہوا اور اس کی صدارت بھارت کے مواصلات کے مرکزی وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کی اور اس میں برکس رکن ممالک کے مواصلاتی وزرا اور وفود کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کا اِفتتاح کرتے ہوئے، مواصلات کے مرکزی وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے بھارت کی صدارت میں آئی سی ٹی ٹریک کے موضوع ایک لچک دار مستقبل کے لیے جدت، تعاون اور تبدیلی (آئی سی ٹی)“ اور اس کے چار ستونوں - پائیدار اور لچک دار ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی ایکو سسٹم؛ سائبر سیکیورٹی اور قابلِ اعتماد آئی سی ٹی؛ ڈیجیٹل ہنرمندی اور صلاحیت سازی؛ اور جدت طرازی، اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ کا تعارف کرایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، بھارت 2026 میں صدارت سنبھالے گا، ہم ایسا عاجزی اور اپنے مشترکہ عزم کے ساتھ کریں گے تاکہ لچک، جدت، تعاون اور پائیداری کو فروغ دیا جا سکے جو آئی سی ٹی ٹریک کے موضوع ایک لچک دار مستقبل کے لیے جدت، تعاون اور تبدیلیمیں جھلکتا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آج، دنیا ایک گہری تکنیکی تبدیلی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اے آئی، نیکسٹ جنریشن نیٹ ورکس، سیٹ کام، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور جدید ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ معاشیات اور معاشروں کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ جدت محفوظ، جامع، پائیدار اور عوام پر مبنی رہے۔

اجلاس سے قبل 17 سے 19 اگست 2026 تک آئی سی ٹی میں تعاون کے لیے برکس ورکنگ گروپ کا 7واں اجلاس، برکس انسٹی ٹیوٹ آف فیوچر نیٹ ورکس کی کونسل میٹنگ، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر فوکس گروپ اور ڈیجیٹل برکس ٹاسک فورس کے اجلاس، اور 20 اور 21 اگست 2026 کو ڈیجیٹل برکس فورم اور ایکسپو منعقد ہوئے۔

برکس ممالک کے وزارتی وفود کے سربراہان نے بھی اجلاس میں اپنی تقاریر پیش کیں۔ بھارت نے صدارت کے سال کے دوران اپنی شمولیت اور آنے والی صدارت کے لیے اپنی حمایت کے لیے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

مواصلات کے مرکزی وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ایک پریس بریفنگ سے خطاب کیا، جس میں بارہویں برکس مواصلاتی وزرا کے اجلاس کے اہم نتائج اور عالمی اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ انھوں نے کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں گذشتہ دہائی میں بھارت کی تبدیلی یادگار رہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، ہم نے جامع مباحثے اور ترجیحات تیار کی ہیں جو برکس کے اندر ہمارے مستقبل کے آئی سی ٹی تعاون کو تشکیل دیں گی۔ خاص طور پر آٹھ ستون: - عالمی اور بامعنی کنیکٹیویٹی، لچک دار عوامی بنیادی ڈھانچہ، قابلِ اعتماد، محفوظ، اور عوام پر مبنی ایکو سسٹم، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور مستقبل کی نیٹ ورک ٹیکنالوجیز، جدت طرازی، اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ اور ڈیجیٹل اس کیلنگ اور ہمارے برکس ممالک کے درمیان بہتر تعاون۔ عالمی فورم میں برکس کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ نصف انسانیت اور دنیا کی دو تہائی معیشت اس خطے میں ہے۔

اس کے بعد وزرا نے ڈیجیٹل برکس فورم ایکسپو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے گھریلو اور بین الاقوامی ٹیک اداروں کے ذریعے پیش کردہ انٹرایکٹو نمائشوں اور جدید ترین ٹیلی کام حلوں کا جائزہ لیا۔ پانچ روزہ تقریب کا اختتام دورہ کرنے والے وفود کے لیے ایک سرکاری سیر کے ساتھ ہوا، جس میں پونے کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔

مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں:

ایکسhttps://x.com/DoT_India

انسٹا: https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

فیس بک: https://www.facebook.com/DoTIndia

یوٹیوب: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2460


(रिलीज़ आईडी: 2302181) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil