مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت اور برازیل نے ٹیلی مواصلات اور اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوتیرادتیہ سندھیا اور ان کے برازیلی ہم منصب نے پونے میں برکس آئی سی ٹی ٹریک اجلاس کے موقع پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے
प्रविष्टि तिथि:
21 AUG 2026 5:15PM by PIB Delhi
بھارت اور برازیل نے ٹیلی مواصلات اور اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں پونے میں منعقدہ برکس آئی سی ٹی ٹریک اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمت نامے پر مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا اور وفاقی جمہوریہ برازیل کے وزیر مواصلات جناب فریڈریکو دے سکیرا فیلو نے دستخط کیے۔


یہ دوطرفہ تعاون بھارت اور برازیل کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ڈیجیٹل اختراع کو فروغ دیا جائے، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے اور خاص طور پر ٹیلی مواصلات اور اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے اسٹریٹجک اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جائے۔


اس موقع پر مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط سے بھارت اور برازیل کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا اور عالمگیر رابطے، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، استعدادِ کار میں اضافے اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے کے شعبوں میں مزید وسیع تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔‘‘
جامع اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی تعاون کا فریم ورک
مفاہمت کی یادداشت ٹیلی مواصلات اور اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع فریم ورک قائم کرتی ہے۔ اس کا مقصد مساوات، باہمی مفاد اور باہمی احترام کے اصولوں کی بنیاد پر معلومات، تجربات اور بہترین طریقۂ کار کے باقاعدہ تبادلے کو فروغ دینا اور باہمی طور پر مفید مواقع تلاش کرنا ہے۔
مفاہمت کی یادداشت کے تحت طے پانے والا تعاون اسٹریٹجک اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے وسیع دائرے کا احاطہ کرتا ہے، جن میں ٹیلی مواصلات کی پالیسیاں اور ضوابط، مصنوعی ذہانت، 5جی اور 6جی، اوپن ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک، انٹرنیٹ آف تھنگز، ڈائریکٹ ٹو ڈیوائس رابطہ، کم زمینی مدار کے سیارچے اور غیر زمینی نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور سیٹلائٹ و مداری انتظام، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ، آپٹیکل فائبر اور زیرِ سمندر کیبلز شامل ہیں۔
اس فریم ورک میں سائبر سکیورٹی، ہمہ گیر اور بامعنی رابطہ، ڈیجیٹل شمولیت، صارفین کا تحفظ، نجی نیٹ ورکس، ڈیجیٹل منتقلی اور اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی اثرات میں کمی جیسے اہم شعبے بھی شامل ہیں۔
اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ٹیلی مواصلات اور اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت اور برازیل کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، سائبر سکیورٹی، رابطے، استعدادِ کار میں اضافے اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر مرکوز فریم ورک فراہم ہوگا۔
***
ش ح۔ ش ت۔ م الف
U. No- 2440
(रिलीज़ आईडी: 2302091)
आगंतुक पटल : 14