نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برکس یوتھ کونسل اور سمٹ 2026: یوتھ مندوبین نے دوسرے دن سٹیچو آف یونٹی کا دورہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 8:51PM by PIB Delhi

برکس یوتھ کونسل میٹنگ اور یوتھ سمٹ کے ایک حصے کے طور پر جوبھارت کی برکس چیئر شپ 2026 کے تحت منعقد کی جارہی ہے، پروگرام کے دوسرے دن نے برکس ممالک کے نوجوان مندوبین کو کیوڑیہ ، گجرات کے دورے کے ذریعے بھارت کے ثقافتی ورثے اور تاریخی کامیابیوں کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GC14.jpg

دن کا آغاز برکس یوتھ کونسل کے عہدیداروں اور برکس یوتھ سمٹ کے نوجوان مندوبین کے گاندھی نگر سے کیواڑیہلے جانےکے ساتھ ہوا۔ مندوبین نے مقامی گھومنے پھرنے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، بھارت کے ممتاز قومی نشانات میں سے ایک مجسمہ اتحاد کا دورہ کیا۔ اس دورے نے حصہ لینے والے نوجوانوں کو یادگار کی اہمیت اور ایکتا نگر کے آس پاس کی ترقی کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

 

مجسمہ اتحاد کے دورے نے مندوبین کو گجرات کے بھرپور ثقافتی اور ترقیاتی منظرنامے کا تجربہ کرتے ہوئے بھارت کے اتحاد، قومی یکجہتی اور پائیدار ترقی کے وژن سے منسلک ہونے کا موقع بھی فراہم کیا۔

 

برکس یوتھ کونسل میٹنگ اور یوتھ سمٹ گاندھی نگر میں 19-20 اگست 2026 کوبھارت کی برکس چیئر شپ کے تحت منعقد ہوئی۔بھارت کی برکس چیئر شپ کی رہنمائی تھیم ’تحفظ، اختراع، تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر‘ کے ذریعے کی گئی ہے۔ برکس یوتھ کونسل برکس ممالک کے نوجوانوں کے لیے مشترکہ ترجیحات پر غور کرنے اور نوجوانوں سے نوجوانوں کے تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 2404


(रिलीज़ आईडी: 2301757) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Marathi , हिन्दी