کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ کے نظام کو مضبوط بنانے اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی کافون پے اور شیل انڈیا کے ساتھ معاہدے

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 5:40PM by PIB Delhi

وزارت برائے تجارت و صنعت کے شعبہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 19 اگست 2026 کو فون پےاور شیل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت ناموں  پر دستخط کیے۔ اس کا مقصد ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ اداروں کی مدد کو مضبوط بنانا اور معیشت کے اہم شعبوں میں جدت طرازی کو فروغ دینا ہے۔

ان شراکت داریوں کا مقصد ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، رہنمائی ، مارکیٹ کے مواقع اور صنعتی نیٹ ورکس تک رسائی کو بہتر بنانا ہےاور ساتھ ہی ملک میں ایک مضبوط، جامع اور خود انحصار اسٹارٹ اپ نظام کو فروغ دینا ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ اس اشتراک کے تحت، فون پے ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کو متعدد فوائد فراہم کرے گا، جن میں اپنے پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے ٹرانزیکشن کریڈٹس، انڈس ایپ اسٹور  تک رسائی، خصوصی آن بورڈنگ اور معاونت سے متعلق خدمات اور برانڈ کی نمائش کے بہتر مواقع شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، فون پے فن ٹیک، سیلز، مارکیٹ کی حکمت عملی اور کاروبار کی توسیع جیسے موضوعات پر باقاعدگی سے ماسٹر کلاسز اور ویبنارز بھی منعقد کرے گا تاکہ اسٹارٹ اپس اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کر سکیں اور ترقی کو تیز کر سکیں۔

شیل انڈیا کے ساتھ کیا گیا معاہدہ توانائی اور کلائمیٹ ٹیک  کے شعبوں میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کی مدد پر مرکوز ہوگا۔ اس شراکت داری کے ذریعے، شیل انڈیا رہنمائی، حکمت عملی سے متعلق مشاورت، سرمایہ کاروں اور انکیوبیٹرز سے رابطہ اور شیل ای 4 اسمارٹ انرجی ٹریک میں شرکت کے مواقع فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ اس پہل سے اسٹارٹ اپس کو ترقی کے مواقع حاصل کرنے، جدید حل کو بڑے پیمانے پر لاگو کرنے اور ہندوستان کی ماحولیات کے لیے سازگار توانائی کی جانب منتقلی کے سفر میں اپنا تعاون دینے میں مدد ملے گی۔

مزید برآں، شیل انڈیا کے ساتھ یہ اشتراک توانائی اور کلائمیٹ ٹیک اسٹارٹ اپ کے شعبے میں نئی جدت طرازیوں اور بہترین طور طریقوں کو اجاگر کرنے کے لیے کامیابی کی کہانیاں، وائٹ پیپرز، پالیسی بریف، انڈسٹری رپورٹیں اور کیس اسٹڈیز تیار کر کے معلومات کے تبادلے اور اس پورے نظام کی ترقی کو فروغ دے گا۔

مجموعی طور پر، ان شراکت داریوں سے اسٹارٹ اپس کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، صنعتی معلومات، رہنمائی، مارکیٹ کے روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی مضبوط ہونے کی توقع ہے، جس سے وہ پائیدار طریقے سے آگے بڑھ سکیں گے، جدت طرازی کو فروغ دے سکیں گے اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی و تکنیکی پیش رفت میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

*****

(ش ح ۔  ک ح۔ م ذ)

U.No: 2383


(रिलीज़ आईडी: 2301641) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu