وزارت سیاحت
جے پور میں دوسرے برکس 2026 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس کا انعقاد
ماحولیاتی پائیداری، ہنرمندی اور بلا رکاوٹ سفر میں تعاون کو آگے بڑھانے پر غور و خوض کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
19 AUG 2026 6:57PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کی وزارتِ سیاحت نے آج بھارت کی برکس صدارت کے تحت جے پور، راجستھان میں دوسرا برکس 2026 ٹورازم ورکنگ گروپ (ٹی ڈبلیو جی) اجلاس کی میزبانی کی۔ اس اجلاس کی صدارت جناب بھونیش کمار، سکریٹری، وزارتِ سیاحت، بھارت سرکار نے کی۔

یہ اجلاس 25 مئی 2026 کو ورچوئل طور پر منعقد ہونے والے پہلے برکس 2026 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس کی بنیاد پر تھا اور اس میں برکس رکن ممالک کے نمائندوں کو بھارت کی موضوعاتی ترجیحات - مصنوعی ذہانت اور سیاحت، پائیداری اور ذمہ دارانہ سیاحت، سیاحت میں ہنرمندی اور صلاحیت سازی، اور سیاحتی تبادلے اور بلا رکاوٹ سفر کی سہولت - کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے یکجا کیا گیا۔
”مزاحمت، جدت طرازی، تعاون اور پائیداری کی تعمیر“ کے وسیع تر موضوع کے تحت منعقد ہونے والے دوسرے ٹی ڈبلیو جی اجلاس میں برکس رکن ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم پر غور کیا گیا۔ ورکنگ گروپ نے سیاحت کو معاشی ترقی، روزگار، پائیدار ترقی اور عوام کے درمیان تبادلے کا ایک اہم محرک تسلیم کیا، جب کہ تکنیکی تبدیلی، سیاحوں کی بدلتی توقعات اور پائیداری کی ضروریات سے تشکیل پانے والے عالمی سیاحتی منظر نامے کا جواب دیا۔

تبادلہ خیال نے بھارت کی صدارت کے تحت شناخت کی گئی چار موضوعاتی ترجیحات کو آگے بڑھایا اور رکن ممالک کے درمیان بہتر تعاون کے شعبوں کا خاکہ پیش کیا، جن میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا ذمہ دارانہ استعمال، پائیدار اور برادری مرکوز سیاحت، انسانی سرمائے کی ترقی، سیاحتی تبادلے اور مضبوط رابطہ کاری شامل ہیں۔

اجلاس سے اپنے خطاب میں جناب بھونیش کمار نے کہا کہ پہلے ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس کے بعد کی مشاورتوں نے بھارت کے برکس ٹورازم ٹریک کو آگے بڑھانے میں کافی پیش رفت ممکن بنائی ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کی صدارت نے پائیداری، ہنرمندی، بلا رکاوٹ سفر اور سمارٹ ٹورازم کے گرد تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ ورکنگ گروپ کے غور و خوض کے نتائج 21 اگست کو ہونے والے برکس ٹورازم وزرا کے اجلاس کے لیے ایک اہم بنیاد فراہم کریں گے۔
پروگرام کے حصے کے طور پر، برکس نمائندے 20 اگست 2026 کو جے پور میں سیاحت اور ورثہ کے اہم مقامات، بشمول ہوا محل، سٹی پیلس اور عامر پیلس، کا تکنیکی دورہ کریں گے، جو انھیں راجستھان کی بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی وراثت کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2217
(रिलीज़ आईडी: 2301348)
आगंतुक पटल : 7