وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزارت نے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھارت منڈپم میں ترنگا کنسرٹ کے ساتھ ’ہر گھر ترنگا 2026‘ مہم کا اختتام کیا

प्रविष्टि तिथि: 18 AUG 2026 10:27PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں معروف گلوکار بی پراک کی خصوصی پیشکش پر مشتمل ’ہر گھر ترنگا‘ کنسرٹ کا کامیاب انعقاد کیا، جو وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے سے منسوب  تھا۔ اس کے ساتھ ہی ملک گیر ’ہر گھر ترنگا 2026‘ مہم پُرجوش طریقےسے اختتام  پذیر ہوئی۔

معروف گلوکار بی پراک نے قومی پرچم اور ہندوستان کے لازوال جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی اس پُرجوش تقریب میں شہریوں کو یکجا کیا، جس کے دوران موسیقی کے ذریعے حب الوطنی کا جذبہ نمایاں رہا۔ ثقافت کی وزارت کی جانب سے ’ہر گھر ترنگا 2026‘ مہم کے تحت منعقد کیے گئے اس کنسرٹ نے اس سال کی تقریبات میں موسیقی کے ایک مؤثر رنگ کو شامل کیا، جو ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے سے منسوب ہے۔ موسیقی سے بھرپوراس شام نے حب الوطنی، قربانی اور قومی فخر کے جذبات کے ذریعے مختلف نسلوں کو ایک دوسرے سے منسلک کیا۔

 

اپنی منفرد آواز اور پُراثر موسیقی پیش کرنے کے لیے معروف گلوکار بی پراک نے کئی مقبول نغمے پیش کیے، جن میں ان کا بے حد پسند کیا جانے والا حب الوطنی کا گیت ’تیری مٹی‘ بھی شامل تھا۔ اس گیت نے ملک بھر کے لوگوں کے دلوں میں گہری جگہ بنائی ہے اور اس گیت نے بھارتی مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کی یادکو  تازہ کر دیا۔ شام کا آغاز نوجوان گلوکارہ مانیا ترپاٹھی کی دلکش پیشکش سے ہوا، جنہوں نے ترنگے اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور اس جشن کے لیے ایک پُرجوش ماحول قائم کیا۔

اس کنسرٹ میں دہلی کے ایک ہزار سے زائد اسکولی طلبہ اور سات ہزار سے زیادہ ایسے افراد نے شرکت کی، جنہوں نے پہلے ہی آن لائن رجسٹریشن کرایا تھا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد قومی پرچم اور قومی گیت کے جذبے، حب الوطنی اور قومی اتحاد کا جشن منانے کے لیے ایک جگہ یکجا ہوئے۔

مذکورہ کنسرٹ کے ساتھ ’ہر گھر ترنگا 2026‘ مہم اختتام پذیر ہوئی ، جو 9 سے 17 اگست تک منعقد کی گئی تھی۔ اس دوران ایک بار پھر ملک بھر کے شہریوں نے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ’ہر گھر ترنگا‘ ایک ملک گیر عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس میں ترنگا لہرانے کے علاوہ ترنگا یاترا، ثقافتی پروگرام، نمائشیں، اجتماعی تقریبات اور ڈیجیٹل اقدامات بھی شامل ہیں۔

اس سال عوامی شرکت کے پیمانے کا ایک اہم ثبوت ’ترنگے کے ساتھ سیلفی‘ مہم کو ملنے والا ردِعمل ہے۔ ’ہر گھر ترنگا‘ پورٹل پر 8.27 کروڑ سے زیادہ سیلفیاں اپ لوڈ کی گئیں، جو گزشتہ سال کے 7.5 کروڑ سیلفیوں کے ریکارڈ سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔ ریکارڈ تعداد میں شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کے درمیان  اس مہم کے لیے وابستگی اور شمولیت کا جذبہ بڑھ رہا ہے اور شہری، قومی پرچم اور قومی گیت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار عملی اور ڈیجیٹل، دونوں طریقوں سے کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ترنگا کنسرٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت و سیاحت  کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ترنگا ملک کی اجتماعی امنگوں، قربانیوں اور کامیابیوں کی علامت ہے اور نسل در نسل بھارتیوں کو متحد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر موصوف نے اس سال کی تقریبات کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا، جو ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد میں منائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے قومی گیت ’وندے ماترم‘ کو مادرِ وطن سے محبت کے اس لازوال اظہار سے تعبیر کیا، جس نے نسلوں سے بھارتیوں کو تحریک دی ہے۔ کنسرٹ میں ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک اگروال اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

’ہر گھر ترنگا 2026‘ مہم ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منائی گئی، جس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں، مقامی اداروں، تعلیمی اداروں، مسلح افواج، سرکاری شعبے کے اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور شہریوں نے بھرپور طور پرشرکت کی۔ ترنگا یاترا، ثقافتی پروگراموں، نمائشوں، اجتماعی سرگرمیوں اور کمیونٹی پروگراموں کے ذریعے اس مہم کو، ملک بھر کے شہروں، قصبوں اور دیہات تک پہنچایا گیا۔

بھارت منڈپم میں منعقدہ ’ہر گھر ترنگا کنسرٹ‘ کے ساتھ اس شاندار مہم کا  اختتام ہوا۔ بی پراک کی پُرجوش پیشکش اور ہزاروں نوجوان طلبہ اور شہریوں کو موسیقی اور اجتماعی شرکت سے بھرپور اس شام کو ایک ساتھ جوڑ دیا۔ کنسرٹ اور ’ترنگے کے ساتھ سیلفی‘ کی ریکارڈ تعداد اس بات کا مظہر ہے کہ ’ہر گھر ترنگا‘ شہریوں کی قیادت اور ملک بھر کے عوام کی مسلسل شرکت سے چلنے والی سب سے بڑی عوامی تحریکوں میں سے ایک بن چکی ہے۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ ش م ۔ع ن)

U. No. 2297

 


(रिलीज़ आईडी: 2301075) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी