مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پونے میں ساتویں برکس آئی سی ٹی ورکنگ گروپ کا اجلاس جاری ؛ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل گورننس پر حکمتِ عملی کے مطابق توجہ مرکوز کی جا رہی ہے
ڈیجیٹل برکس ٹاسک فورس نے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز اور گورننس سے متعلق ماہرین کے گروپس کے لیے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
18 AUG 2026 7:14PM by PIB Delhi
ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) پر فوکس گروپ اور ڈیجیٹل برکس ٹاسک فورس نے آج برکس آئی سی ٹی ٹریک کی ذاتی ملاقاتوں کے دوسرے دن پونے میں اجلاس منعقد کیا، جب کہ آئی سی ٹیز میں تعاون کے لیے برکس ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس کے سیشن بھی جاری رہے۔

ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر فوکس گروپ، جس کے ضوابطِ کار 2025 میں منظور کیے گئے تھے، نے چیئر سے تازہ ترین معلومات اور بھارت سمیت دیگر رکن ممالک سے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے قومی نقطہ نظر پر پیش کشیں حاصل کیں۔ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل خدمات کی سستی، جامع، قابلِ اعتماد، محفوظ، پائیدار اور شہری مرکوز فراہمی کے لیے ایک کلیدی محرک کے طور پر ابھرا ہے، اور یہ کھلے پن، باہمی عمل پذیری، ڈیجیٹل خودمختاری اور قومی ملکیت کے اصولوں کی رہ نمائی میں ہے، جس میں ملکی قوانین و ضوابط، سائبر سیکیورٹی، لچک، رازداری اور اعتماد کا احترام شامل ہے۔

بھارت نے ڈی پی آئی پر فوکس گروپ سے متعلق گفتگو کو آگے بڑھایا اور برکس ممالک کے سامنے بھارت کے ڈی پی آئی کو پیش کیا۔ اس کے علاوہ، برکس ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) ریپوزٹری اور ڈی پی آئی سلوشنز کے برکس پائلٹ پروجیکٹس کا کانسیپٹ نوٹ بھی پیش کیا۔
ورکنگ گروپ کو سال بھر منعقد ہونے والے ویبینرز، محفوظ، جامع اور پائیدار ڈیجیٹل ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے لیے صلاحیت سازی، برکس سب میرین کیبل نیٹ ورک کے تعاون و ترقی اور برکس ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں تعاون سے متعلق رپورٹس موصول ہوئیں۔



ڈیجیٹل برکس ٹاسک فورس نے اپنی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ڈیجیٹل برکس فورم 2026 کا ایک عمومی خاکہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل ایپلی کیشنز ماہرین گروپ اور ڈیجیٹل گورننس ماہرین گروپ کے لیے فرائض و اختیارات کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورکنگ گروپ کی کارروائیاں کل اختتام پذیر ہوں گی، جس کے بعد 20 اگست کو ڈیجیٹل برکس فورم اور ایکسپو اور 21 اگست کو بارہویں برکس مواصلاتی وزرا کا اجلاس منعقد ہوگا۔
مزید معلومات کے لیے محکمہ ٹیلی کام کے ہینڈلز کو فالو کریں:
ایکس: https://x.com/DoT_India
انسٹاگرام: https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
فیس بک: https://www.facebook.com/DoTIndia
یوٹیوب: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2204
(रिलीज़ आईडी: 2300993)
आगंतुक पटल : 8