وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ دفاع نے بھارتی بحریہ کے لیے دو ایم کیو-9 بی سی گارڈین  ہائی - الٹیٹیوڈ  لانگ- اینڈیورنس  ریموٹلی  پائلٹڈایئر کرافٹ سسٹمز  کو 30 ماہ کے لیے لیز پر لینے کے سلسلے میں جنرل ایٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز اِنک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 2:20PM by PIB Delhi

وزارتِ دفاع نے بھارتی بحریہ کے لیے 30 ماہ کی مدت کے لیے دو ایم کیو-9 بی سی گارڈین ہائی - الٹیٹیوڈ  لانگ- اینڈیورنس  ( ایچ اے ایل ای ) ریموٹلی  پائلٹڈایئر کرافٹ سسٹمز   ( آر پی اے ایس ) لیز پر لینے کے لیے جنرل ایٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز اِنک (جی اے-اے ایس آئی) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کی مالیت تقریباً 1,943 کروڑ روپے ہے۔  اس معاہدے پر  17 اگست  ، 2026 ء کو نئی دلّی کے کرتویہ بھون-2 میں محکمہ دفاع کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل (حصول) جناب اے   انبا راسو کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

 

جدید نظام، جدید ترین سینسرز اور جدید نوعیت کے پے لوڈز سے لیس ایم کیو-9 بی سی گارڈین ہائی - الٹیٹیوڈ  لانگ- اینڈیورنس    ریموٹ پائلٹڈ طیارہ نظام (ایچ اے ایل ای آر پی اے ایس) بھارتی بحریہ کی بحری حدود سے متعلق آگاہی کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ یہ نظام وسیع بحری علاقوں میں مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے بحرِ ہند کے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے اور اس کا جواب دینے کی بھارت کی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

 

 

 ...................................................

) ش ح – م م       -  ع ا )

U.No. 2210

 


(रिलीज़ आईडी: 2300474) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Telugu