عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ وگیان بھون میں قومی انوبھو ایوارڈز 2026 تقسیم کریں گے


محکمہ پنشن اور پنشنرز کی بہبود 9ویں قومی انوبھو ایوارڈز تقریب اور 60ویں قبل از ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ کا اہتمام کرے گا

پنشن مترا اور ملک گیر ڈی ایل سی مہم 5 رہ نما خطوط پر ہینڈ بک جاری کی جائے گی

प्रविष्टि तिथि: 16 AUG 2026 5:35PM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت محکمہ پنشن اور پنشنرز کی بہبود (ڈی او پی پی ڈبلیو) 17 اگست 2026 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں 9ویں قومی انوبھو ایوارڈز تقریب اور 60ویں قبل از ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا اہتمام کرے گا۔ یہ تقریبات عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں منعقد کی جائیں گی۔

’انوبھو‘ پلیٹ فارم مرکزی حکومت کے ملازمین، 12 سرکاری شعبے کے بینکوں اور مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں کے ریٹائر ہونے والے/ریٹائرڈ ملازمین کو حکومت میں کام کرنے کے اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک فورم فراہم کرتا ہے۔

قومی انوبھو ایوارڈز اسکیم 2026 کے لیے، 15 منتخب ایوارڈ یافتگان نے قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور بھارت سرکار کے مختلف اہم پروجیکٹوں کا حصہ رہے ہیں، جیسے پاسپورٹ سیوا کیندر، پرانے قوانین کو منسوخ کرنا اور موجودہ صورت حال کے مطابق نئے قوانین کی تشکیل، انتظامیہ اور اکاؤنٹنگ میں تکنیکی موافقت، توانائی کا تحفظ وغیرہ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ 9ویں قومی انوبھو ایوارڈز تقریب میں انھیں قومی انوبھو ایوارڈز 2026 عطا کریں گے۔

60ویں قبل از ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ بھارت سرکار کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، جو بنیادی طور پر قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں تعینات ہیں تاکہ ریٹائرمنٹ کے فوائد کی بروقت ادائیگی کے لیے درکار عمل کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔

اس تقریب میں پنشن مترا پر ہینڈ بک اور ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) مہم 5 کے رہ نما خطوط بھی جاری کیے جائیں گے۔

پروگرام کے حصے کے طور پر ایک بینک نمائش بھی منعقد کی جائے گی، جہاں 17 پنشن تقسیم کرنے والے بینک ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ڈیزائن کردہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کریں گے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2189


(रिलीज़ आईडी: 2300228) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil