وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نائب صدر جمہوریہ ہند محترم جناب سی پی رادھا کرشنن کے ذریعہ تحریر کردہ ایک مضمون ساجھا کیا، جس میں آزادی کے سورماؤں کی قربانیوں اور 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 15 AUG 2026 5:34PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نائب صدر جمہوریہ محترم جناب سی پی رادھاکرشنن کے ذریعہ تحریر کردہ ایک مضمون ساجھا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ یہ مضمون معزز نائب صدر کے جزائر انڈمان اور نکوبار کے دورے کی یاد تازہ کرتا ہے، جبکہ بھارت اپنا 80واں یوم آزادی منا رہا ہے اور ملک بھر کے آزادی کے سورماؤں کی قربانیوں کو یاد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مضمون میں عوام سے اس امرت کال کے دوران 2047 تک ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے خود کو وقف  کرنے ، اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’ جیسا کہ بھارت اپنا 80واں یومِ آزادی منا رہا ہے، معزز نائب صدر جمہوریہ @VPIndia Thiru @CPR_VP نے ملک بھر کے آزادی کے سورماؤں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جزائر انڈمان اور نکوبار کے اپنے دورے کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے اس امرت کال کے دوران 2047 تک ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کرنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2166


(रिलीज़ आईडी: 2299976) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu