محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک دہائی میں 25 کروڑ سے 100 کروڑ تک: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت میں سماجی تحفظ کے ریکارڈ توسیعی سفر کو اجاگر کیا


گزشتہ ایک دہائی کے دوران نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں، وزیراعظم کا بیان

प्रविष्टि तिथि: 15 AUG 2026 5:53PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لال قلعہ کی فصیل سے اپنے یومِ آزادی کے خطاب میں بھارت میں سماجی تحفظ کی رسائی میں ہونے والی غیر معمولی توسیع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 سے قبل سماجی تحفظ سے مستفید افراد کی تعداد 25 کروڑ تھی، جو ایک دہائی کے اندر بڑھ کر 100 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کا عزم اسی وقت پورا ہوگا جب ترقی کا ثمر معاشرے کے آخری فرد تک پہنچے گا۔ سماجی تحفظ کی رسائی میں ہونے والے نمایاں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’2014 سے پہلے صرف 25 کروڑ افراد سماجی تحفظ کے دائرے میں تھے۔ انہوں نے مزید کہا: “گزشتہ پانچ سے سات دہائیوں میں صرف 25 کروڑ افراد کو سماجی تحفظ حاصل تھا، جب کہ ہم نے صرف ایک دہائی کے اندر ملک کے 100 کروڑ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا ہے۔‘‘

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کے ذریعے ملک کے کروڑوں خاندانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے آیوشمان بھارت اسکیم کا بھی حوالہ دیا، جس کے تحت 70 برس یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا اقدام کے تحت 2.5 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس فروغ پا چکے ہیں، اور نوجوان صنعت کار نہ صرف اپنے لیے مواقع پیدا کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے اختراعی فنڈ، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، خلائی اور ہوا بازی کے شعبوں میں اصلاحات، اور قومی ڈرون پالیسی نے روزگار، ہنرمندی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق ہوائی اڈوں کی توسیع، نئی فضائی خدمات، طیاروں کی تیاری، ان کی دیکھ بھال اور مرمت کے شعبوں میں بھی ہنر مند افرادی قوت کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے آخری فرد تک پہنچانا ہی ترقی یافتہ بھارت کے تصور کا بنیادی ستون ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-2169


(रिलीज़ आईडी: 2299975) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi