مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کا محکمہ مواصلات 17 سے 21 اگست 2026 تک پونے میں برکس آئی سی ٹی ٹریک کی میزبانی کرے گا

برکس آئی سی ٹی ٹریک کا موضوع ’لچکدار مستقبل کے لیے اختراع، تعاون اور تبدیلی‘ ہوگا

آئی سی ٹی ٹریک میں برکس ورکنگ گروپ برائے آئی سی ٹی تعاون کا ساتواں اجلاس، ڈیجیٹل برکس فورم و ایکسپو اور مواصلات کے وزرا کا 12واں اجلاس شامل ہوگا

برکس آئی سی ٹی ٹریک پونے میں برکس رکن ممالک کے مندوبین کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا

اس ٹریک کی میزبانی آئی سی ٹی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل جدت کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی پر مبنی پائیدار و جامع ترقی کے فروغ کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاس ہے

प्रविष्टि तिथि: 15 AUG 2026 2:58PM by PIB Delhi

ہندوستان کی 2026 کی برکس چیئرمین شپ کے تحت محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی) 17 سے 21 اگست 2026 تک پونے میں برکس آئی سی ٹی ٹریک (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز ٹریک) کی قیادت اور میزبانی کرے گا۔ اس کا موضوع لچکدار مستقبل کے لیے اختراع، تعاون اور تبدیلی (آئی سی ٹی)ہوگا۔ یہ برکس پلیٹ فارم کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والی اہم شعبوں سے متعلق اجلاسوں کے سلسلے کا حصہ ہوگا۔ برکس میں دنیا کی 11 بڑی ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتیں شامل ہیں، جن میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، ہندوستان، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

پانچ روزہ آئی سی ٹی ٹریک میں برکس رکن ممالک کے مواصلات کے وزرا، اعلیٰ سرکاری افسران اور آئی سی ٹی ماہرین شرکت کریں گے۔ اس کا مقصد انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیوں کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا اور ایک محفوظ، جامع اور لچکدار ڈیجیٹل مستقبل کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔ اس دوران تین اہم پروگرام منعقد ہوں گے۔

برکس ورکنگ گروپ برائے آئی سی ٹی تعاون کا ساتواں اجلاس، 17 سے 19 اگست

پروگرام کا آغاز 17 سے 19 اگست 2026 تک ہونے والے برکس آئی سی ٹی ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس سے ہوگا۔ اس میں عالمگیر، بامعنی، سستی، پائیدار اور لچکدار رابطے کے لیے آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام کی ترقی، قابل اعتماد، محفوظ اور انسان مرکوز ڈیجیٹل ماحول، جامع ترقی کے لیے ڈیجیٹل مہارت اور صلاحیت سازی، اور آئی سی ٹی میں اختراع، اسٹارٹ اپس اور کاروباری سرگرمیوں کو مضبوط بنانے جیسے ترجیحی شعبوں پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت، نئی نسل کی مواصلاتی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچہ، سائبر سکیورٹی، بچوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں تعاون جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے۔

ڈیجیٹل برکس فورم اور ایکسپو، 20 اگست

20 اگست 2026 کو ہندوستان ڈیجیٹل برکس فورم اور ایکسپو کی میزبانی کرے گا۔ اس کے ذریعے ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں اور لچکدار آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام میں تعاون پر تبادلہ خیال اور مختلف اقدامات و ٹیکنالوجیوں کی نمائش کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

فورم میں سائبر سکیورٹی اور قابل اعتماد آئی سی ٹی، بشمول بچوں کے آن لائن تحفظ، اور پائیدار و لچکدار ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام پر موضوعاتی پینل مباحثے ہوں گے۔

برکس مواصلات کے وزرا کا 12واں اجلاس، 21 اگست

برکس مواصلات کے وزرا کا 12واں اجلاس 21 اگست 2026 کو ہوگا۔ ہندوستان کی جانب سے مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا اجلاس میں شرکت کریں گے۔

برکس رکن ممالک کے وزرا سے توقع ہے کہ وہ آئی سی ٹی ٹریک کی ترجیحات پر غور کریں گے اور پائیدار و لچکدار آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام، سائبر سکیورٹی اور قابل اعتماد آئی سی ٹی، ڈیجیٹل مہارت و صلاحیت سازی، اور اختراع، اسٹارٹ اپس و کاروباری سرگرمیوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

ہندوستان کی برکس چیئرمین شپ کے تحت پونے میں ان تین اہم پروگراموں کی میزبانی آئی سی ٹی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون مضبوط بنانے، ڈیجیٹل جدت کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی پر مبنی پائیدار و جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے ہندوستان کے عزم کی عکاس ہے۔

 

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

****

 

 

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U : 2156 )


(रिलीज़ आईडी: 2299911) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Telugu