وزارات ثقافت
’سوریہ پتھ ترنگا ‘عالمی ریلے کا آغاز، طلوع آفتاب کے ساتھ دنیا بھر میں ترنگا لہرانے کا سلسلہ شروع
प्रविष्टि तिथि:
15 AUG 2026 1:59PM by PIB Delhi
’سوریہ پتھ ترنگا ‘عالمی ریلے کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت ہندوستان کی یوم آزادی کی منفرد عالمی تقریبات کے طور پر ترنگا طلوع آفتاب کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں لہرایا جا رہا ہے۔
آج ہندوستانی وقت کے مطابق رات 1:30 بجے سے صبح 10:30 بجے تک مشرق سے مغرب تک مختلف ممالک میں ہندوستانی مشنز اور پوسٹس نے اس عالمی ریلے کے تحت قومی پرچم لہرایا۔ اس دوران 21 ہندوستانی مشنز اور پوسٹس نے حصہ لیا۔ اس اقدام کے ذریعے مختلف ٹائم زونز میں طلوع ہونے والے سورج کے سفر کی علامتی عکاسی کرتے ہوئے ہندوستان کی آزادی، اتحاد اور قومی فخر کا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا گیا۔
’سوریہ پتھ ترنگا ‘کے تحت منتخب ہندوستانی مشنز اور پوسٹس میں ایک مربوط ترتیب کے ساتھ ترنگا لہرایا جاتا ہے۔ دنیا کے ایک حصے میں جیسے ہی صبح ہوتی ہے، وہاں قومی پرچم لہرایا جاتا ہے، جس کے بعد مغرب کی جانب واقع اگلے مشن یا پوسٹ پر ترنگا لہرا کر اس سلسلے کو جاری رکھا جاتا ہے۔ اس طرح دنیا بھر میں ترنگے کا مسلسل عالمی ریلے مکمل ہوتا ہے۔
یہ اقدام ’ہر گھر ترنگا 2026‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کیا جارہا ہے اور اس پیغام کو مضبوط کرتا ہے کہ ترنگا جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر ہے اور دنیا بھر میں ہندوستانیوں اور ہندوستان کے دوستوں کو متحد کرتا ہے۔
یہ عالمی ریلے ہندوستان کی یکجہتی، حب الوطنی اور عالمی موجودگی کا جشن ہے، جس میں ہندوستانی مشنز اور پوسٹس قومی جذبے کے سفیر کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر طلوع آفتاب کے راستے ترنگا آگے بڑھا رہے ہیں۔
’سوریہ پتھ ترنگا‘ اس طرح دنیا کے مختلف حصوں میں وقت کے گزرنے کو قومی پرچم کے ایک علامتی سفر میں تبدیل کرتا ہے، جو مشرق میں دن کی پہلی روشنی کے ساتھ شروع ہوکر مغرب کی جانب ’وکست بھارت‘، قومی فخر اور اتحاد کا پیغام لے کر آگے بڑھتا ہے۔
Click here to see more details
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U : 2154 )
(रिलीज़ आईडी: 2299895)
आगंतुक पटल : 6