کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

لاجسٹکس ڈیٹا بینک نے 10 کروڑ ایگزِم کنٹینرز کو ٹریک کیا، لاجسٹکس چین میں معلومات فراہم کی


تیز رفتار اور موثر لاجسٹکس مینوفیکچرنگ کو مضبوط کرنے اور عالمی بازاروں کو وسعت دینے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے: مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل

प्रविष्टि तिथि: 14 AUG 2026 2:03PM by PIB Delhi

لاجسٹکس ڈیٹا بینک (ایل ڈی بی) نے 2016 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک 10 کروڑ ایگزِم کنٹینرز کو ٹریک کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریکنگ سسٹمز کے ذریعے ملک بھر میں ایگزِم کنٹینر کی نقل و حرکت کی معلومات اور رسائی فراہم کرتا ہے۔ ایل ڈی بی لاجسٹکس چین میں شفافیت کی حمایت کرتا ہے اور کنٹینر کی نقل و حرکت کی نگرانی کو آسان بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے کہا، ’’لاجسٹکس ڈیٹا بینک کے ذریعے 10 کروڑ کنٹینرز کی ٹریکنگ بھارت کے لاجسٹکس کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ٹیکنالوجی ہمیں لاجسٹکس کو آسان، تیز تر اور مزید موثر بنانے میں مدد کر رہی ہے، ساتھ ہی بھارتی صنعت کی مسابقت کو بھی بہتر بنا رہی ہے۔ تیز رفتار اور موثر لاجسٹکس مینوفیکچرنگ کو مضبوط کرنے، عالمی بازاروں میں ہماری موجودگی کو وسعت دینے اور عزت مآب وزیر اعظم کے وکست بھارت کے وژن کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے کلیدی حیثیت کی حامل ہوگی۔‘‘

ایل ڈی بی آر ایف آئی ڈی پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت میں 100 فیصد ایگزِم کنٹینر کی نقل و حرکت کی معلومات فراہم کرتا ہے، جس میں 19 بندرگاہیں اور 32 کنٹینر ٹرمینلز شامل ہیں۔ اس کا نیٹ ورک 103 انلینڈ کنٹینر ڈیپو، 439 کنٹینر فریٹ اسٹیشنز، خالی یارڈز، پارکنگ پلازہ اور صنعتی زونز، 89 مینوفیکچرنگ سے متعلق خصوسی اقتصادی زون، 5,569 ریلوے اسٹیشنز، 269 ٹول پلازہ اور تین مربوط چیک پوسٹوں تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ پلیٹ فارم ڈوئیل ٹائم، ٹرانزٹ ٹائم اور پورٹ و ٹرمینل کی کارکردگی کے بارے میں تجزیاتی معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے لاجسٹکس کی کارروائیوں کی نگرانی کرنا اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرنا ممکن ہوتا ہے۔

ستمبر 2025 میں مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل کے ذریعہ لانچ کیے گئے ایل ڈی بی 2.0 نے بھارت کے برآمدی کنٹینرز کی کھلے سمندر میں ٹریکنگ کو ممکن بنا کر اور ملٹی موڈل شپمنٹ کی معلومات فراہم کر کے اس پلیٹ فارم کی صلاحیتوں کو مزید وسعت دی ہے۔

ایل ڈی بی ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹیفیکیشن (آر ایف آئی ڈی)، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرکے بندرگاہوں، ریلوے نیٹ ورکس، صنعتی زون، سرحدوں اور شاہراہوں پر کنٹینرز کو ٹریک کرتا ہے، جس سے لاجسٹکس چین میں کنٹینر کی نقل و حرکت کی فوری اور تقریباً ریئل ٹائم معلومات ملتی ہے۔ بھارت کی لاجسٹکس کارکردگی میں ایل ڈی بی کا کردار عالمی بینک کے لاجسٹکس پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی) میں بھی نمایاں طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر اور این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی ایس ایل) کے چیئرمین جناب رجت کمار سینی (آئی اے ایس) کا کہنا ہے کہ ’’10 کروڑ کنٹینرز کا ہدف حاصل کرنا ایل ڈی بی کے سفر میں ایک فخر کا لمحہ ہے۔ جس کا آغاز ایگزِم کنٹینر کی نقل و حرکت میں شفافیت لانے کے مقصد سے ہوا تھا، وہ آج بھارت کے لاجسٹکس سیکٹر کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ یہ کامیابی بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں کی وزارت، سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت، بندرگاہوں، ٹرمینلز، سی ایف ایس، آئی سی ڈی اور ہمارے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مسلسل تعاون سے ہی ممکن ہوئی ہے۔ آئندہ کے سفر میں، ہماری کوشش ہوگی کہ بھارت کے لاجسٹکس سیکٹر کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اینالیٹکس اور نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ایل ڈی بی کو مزید مضبوط کیا جائے۔‘‘

ایل ڈی بی پر ہر ماہ اوسطاً 1.5 کروڑ سے زیادہ کنٹینر تلاش (سرچ) کیے جاتے ہیں۔ اس کی کنٹینر ٹریکنگ خدمات www.ldb.co.in پر سنگل ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوتے ہیں، جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کنٹینرز ٹریک کرنے کی سہولت ملتی ہے۔

این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی ایس ایل) لاجسٹکس ٹیکنالوجی کے حل پر کام کرتی ہے جن میں لاجسٹکس ڈیٹا بینک اور یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز لاجسٹکس کے شعبے میں کارکردگی، شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔

این ایل ڈی ایس ایل کا قیام 30 دسمبر 2015 کو بھارتی لاجسٹکس کے شعبے میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) سے فائدہ اٹھانے کے مقصد کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔ یہ حکومتِ ہند،جس کی نمائندگی نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن ٹرسٹ –این آئی سی ڈی آئی ٹی کرتا ہے، اور جاپانی آئی ٹی کمپنی این ای سی کارپوریشن کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر ہے۔

***

ش ح ۔ک ح۔م ذ

U. No. 2087


(रिलीज़ आईडी: 2299388) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil