قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستان کےقومی انسانی حقوق کمیشن نے ہریانہ کے فرید آباد ضلع میں ایک فیکٹری کے مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیسوں کی وجہ سے ایک شخص کی موت اور دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع کا از خود نوٹس لیا
ہریانہ کے چیف سکریٹری اور فرید آباد پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
رپورٹ میں کیس کی تحقیقات کی صورتحال ، زخمی شخص کی صحت کی صورتِ حال، اسے دی گئی معاوضے کی رقم، اگر کوئی ہو اور متوفی کے لواحقین کو دیئے گئے معاوضے کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 12:30PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے کہ 11 اگست 2026 کو ہریانہ کے فرید آباد ضلع کے سیکٹر 25 میں ایک فیکٹری میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیسوں کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ، وہ بغیر کسی حفاظتی سامان کے مین ہول میں اترےتھے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ واقعات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین معاملے کو ظاہر کرتے ہیں۔ چنانچہ کمیشن نے ہریانہ کے چیف سکریٹری اور فرید آباد کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں تحقیقات کی موجودہ صورتِ حال، زخمی شخص کی صحت کی حالت، نیز اسے اور متوفی کے لواحقین کو دیئے گئے معاوضے، اگر کوئی ہوکی تفصیلات شامل کرنے کو کہا گیا ہے۔
گیارہ اگست 2026 کو نشر ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیکٹری کے مالک نے کارکنوں کو مین ہول کو صاف کرنے کے لیے بلایا تھا ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.2084
(रिलीज़ आईडी: 2299383)
आगंतुक पटल : 7