قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، بھارت نے مہاراشٹر کے گڈچیرولی ضلع کے ایک ہاسٹل میں چھ لڑکیوں کو سانپ کے کاٹنے اور ان میں سے تین کی موت کی اطلاع کا ازخود نوٹس لیا
اطلاعات کے مطابق، چارپائیوں کی کمی کے باعث طالبات فرش پر سوئی تھیں
کمیشن نے مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
رپورٹ میں زخمی طالبات کی صحت کی موجودہ صورتحال بھی شامل کیے جانے کی توقع ہے
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 12:28PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس کے مطابق مہاراشٹر کے گڈچیرولی ضلع میں ایک آشرم اسکول کے ہاسٹل میں درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والی چھ طالبات کو سانپ نے ڈس لیا۔ اطلاعات کے مطابق ہاسٹل میں چارپائیوں کی کمی کے باعث طالبات اپنے کمرے میں فرش پر سو رہی تھیں۔ سانپ کے ڈسنے سے متاثرہ تین طالبات کی موت ہو گئی، جبکہ باقی تین طالبات اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر خبر میں دی گئی تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے متعلق اہم خدشات کو جنم دیتی ہیں۔ اس لیے کمیشن نے مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں زخمی طالبات کی صحت کی موجودہ صورتحال بھی شامل کیے جانے کی توقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، جو11 اگست 2026 کو شائع ہوئی تھی کہ ہاسٹل کے ایک ہی کمرے میں 79 طالبات کو رکھا گیا ہے۔ گزشتہ 25 برس سے فعال اس ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس ضلع میں ہر سال سانپ کے کاٹنے کے واقعات کی ایک قابل ذکر تعداد رپورٹ سامنے آتی ہے۔
********
ش ح۔ م م ع –ص ج
U-2083
(रिलीज़ आईडी: 2299335)
आगंतुक पटल : 6