جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 75 فیصد دیہی آبادیوں کو سوجل گاؤں آئی ڈیز فراہم کر دی گئی ہیں


سوجل گاؤں اور سوجلم بھارت آئی ڈیز نے جل جیون مشن کے تحت دیہی آب رسانی کے نظام کی ڈیجیٹل حکمرانی کو مزید مضبوط بنایا ہے

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 4:49PM by PIB Delhi

سوجل گاؤں آئی ڈی ایک منفرد شناختی نمبر ہے، جو جل جیون مشن (جے جے ایم) 2.0 کے ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کے تحت ایسے پانی کی فراہمی والے علاقوں (آبادیوں) کو دیا جاتا ہے جو مشن کے مقررہ معیارات اور شرائط پر پورے اترتے ہیں۔ یہ شناختی نمبر قومی جے جے ایم ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے اور اس کی تفصیلات جے جے ایم کے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔سوجل گاؤں شناختی نمبر کا مقصد دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اور اس کی پائیداری کے حوالے سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے والی پانی کی فراہمی کی آبادیوں کی منظم شناخت، نگرانی، رپورٹنگ، پیروی اور تصدیق کو آسان بنانا ہے۔10 اگست 2026 تک، ملک کی مجموعی 16,96,213 آبادیوں میں سے 12,67,808 آبادیوں (75 فیصد) کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں سوجل گاؤں شناختی نمبر(آئی ڈیز) جاری کیے جا چکے ہیں۔

سوجلم بھارت کو جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت دیہی پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیموں (آر پی ڈبلیو ایس ایس) کے زندگی کے تمام مراحل پر مبنی اور خدمات پر مرکوز انتظام کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل اثاثہ جاتی رجسٹری، جغرافیائی نقشہ سازی اور فیصلہ سازی میں معاون نظام کو یکجا کیا گیا ہے، تاکہ پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی متحدہ اور جامع معلومات دستیاب ہو سکیں۔پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط سوجلم بھارت جی آئی ایس سے تصدیق شدہ ڈھانچہ فراہم کرتا ہے اور سوجلم بھارت شناختی نمبروں کے ذریعے دیہی پانی کی فراہمی کی اسکیموں کو منفرد ڈیجیٹل شناخت فراہم کرتا ہے۔جل جیون مشن کے تحت سوجل گاؤں آئی ڈیز اور سوجلم بھارت آئی ڈیز بالترتیب پانی کی فراہمی والے علاقوں اور دیہی پانی کی فراہمی کی اسکیموں کو منفرد ڈیجیٹل شناخت فراہم کرتے ہیں۔ جی آئی ایس اور منظم ہائیڈرولک روابط کے ساتھ ان کا انضمام پانی کے منبع سے نل تک مکمل نقشہ سازی، اثاثوں کی نگرانی اور پوری مدت حیات کے دوران انتظام کو ممکن بناتا ہے۔اس سے موجودہ اسکیموں کی بہتر منصوبہ بندی، نگرانی اور جواب دہی میں سہولت ملتی ہے، خامیوں اور نقل کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے اور اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی اور مؤثر آپریشن و دیکھ بھال (او اینڈ ایم) ممکن ہوتی ہے۔ اس طرح یہ ڈیجیٹل آئی ڈیز شفافیت اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور جل جیون مشن (جے جے ایم )کے نفاذ میں بے ضابطگیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یہ معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی۔ سومنا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

 

ش  ح۔ش  ۔ ت ع

Uno-2036                                                                                                                                                               


(रिलीज़ आईडी: 2299095) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil