وزارت دفاع
آئی او ایل نے سول مارکیٹ کے لیے ملک میں ہی تیار کردہ ’گروڑ‘ ہائی ریزولوشن دوربین لانچ کی
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 4:56PM by PIB Delhi
محکمہ دفاعی پیداوار کے تحت منی رتن زمرہ-1 کی دفاعی سرکاری کمپنی انڈیا آپٹیل لمیٹڈ (آئی او ایل) نے سول مارکیٹ کے لیے ملک میں ہی تیار کردہ ’گروڑ‘ ہائی ریزولوشن دوربین لانچ کی ہے۔ انڈیا آپٹیل لمیٹڈ کی یونٹ آرڈننس فیکٹری، دہرادون نے اسے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ دیسی ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے ذریعے ’گروڑ‘ آتم نربھر بھارت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ 1943 سے جاری اعلیٰ معیار کی آپٹیکل مصنوعات کی تیاری کی بھرپور روایت کے ساتھ گروڑ‘ دفاعی معیار کی آزمودہ مہارت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑتی ہے، تاکہ شہری صارفین کو قابلِ اعتماد اور اعلیٰ معیار کی بصری کارکردگی فراہم کی جاسکے۔
گروڑ‘ 8 گنا میگنی فکیشن اور 7.6 ڈگری کے وسیع فیلڈ آف ویو کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے دور کی اشیا کو واضح طور پر دیکھنے کے ساتھ ساتھ وسیع منظر بھی نظر آتا ہے۔ اس دوربین میں ±5 ڈائیوپٹر ایڈجسٹمنٹ کی سہولت ہے، جو مختلف افراد کی بینائی کے مطابق اسے ایڈجسٹ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں طویل عرصے تک آرام دہ مشاہدے کے لیے نرم آئی کپ اور محفوظ و آرام دہ گرفت بھی فراہم کی گئی ہے۔ موسم کے مختلف حالات سے مزاحمت رکھنے والی اس کی ساخت بیرونی ماحول میں قابلِ اعتماد استعمال کو یقینی بناتی ہے۔
تقریباً 610 گرام وزنی گروڑ‘ کمپیکٹ ڈیزائن میں آسان نقل و حمل اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو یکجا کرتی ہے۔ یہ پرندوں کے مشاہدے، جنگلی حیات کے مشاہدے، قدرتی مقامات کی سیر، سفر، کھیلوں، جنگلات، سمندری سرگرمیوں اور سکیورٹی سے متعلق استعمال سمیت مختلف مقاصد کے لیے نہایت موزوں ہے۔
اس لانچ کے ساتھ آئی او ایل نے سول آپٹکس مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔ گروڑ‘ کے ذریعے ہندوستان کی قابلِ اعتماد دفاعی آپٹیکل صلاحیتیں عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگئی ہیں، جس سے بیرونی سرگرمیوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور پیشہ ور صارفین کو ان درست اور قابلِ اعتماد صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا جو ملک کی کئی دہائیوں کی خدمت کے دوران تیار کی گئی ہیں۔ یہ مصنوعات ایک ایسے دوربین پلیٹ فارم پر مبنی ہے جو مشکل آپریشنل حالات میں دفاعی افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے لیے ایک قابلِ اعتماد اور آزمودہ ساتھی کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔
اس دیسی آپٹیکل مصنوعات کو 13 اگست 2026 کو نئی دہلی کے ڈی پی ایس یو بھون میں جوائنٹ سکریٹری (لینڈ سسٹمز) ڈاکٹر گریما بھگت کی موجودگی میں لانچ کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ دفاعی پیداوار، نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی وزارت، مرکزی مسلح پولیس فورسز اور وائلڈ لائف سوسائٹی آف انڈیا کے سینئر افسران کے ساتھ آئی او ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

*****
ش ح۔ م ع۔ ج
uno-2034
(रिलीज़ आईडी: 2299062)
आगंतुक पटल : 10