شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے ہر گھر ترنگا مہم 2026 کے تحت ترنگا ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 2:18PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج  ہر گھر ترنگا مہم 2026  کے تحت یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو نے شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول، شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب سمیر کمار سنہا اور وزارت کے افسران و ملازمین کی موجودگی میں ترنگا ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

تقریبات کا آغاز جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو اور جناب مرلی دھر موہول کے ہاتھوں  ڈیجیٹل ویڈیو وال  کے افتتاح سے ہوا، جس کے بعد معزز شخصیات اور شرکا نے مل کر  ‘‘وندے ماترم’’  گایا۔

اس کے بعد شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو نے ترنگا ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزارت شہری ہوابازی، اس کے ملحقہ اور ماتحت دفاتر، سرکاری شعبے کے اداروں اور خود مختار اداروں کے افسران و ملازمین اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھاکر ریلی میں شریک ہوئے۔

یہ ترنگا ریلی  اڑان بھون سے راجیو گاندھی بھون میں واقع ایوی ایشن پارک  تک نکالی گئی۔ جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو، جناب مرلی دھر موہول اور جناب سمیر کمار سنہا نے ریلی کے قافلے کی قیادت کی۔ افسران اور ملازمین نے ترنگے کے ساتھ پُرجوش انداز میں شرکت کی اور یومِ آزادی سے وابستہ اتحاد اور قومی فخر کے جذبے کا اظہار کیا۔

ریلی  ایوی ایشن پارک  پہنچ کر قومی ترانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس کے ساتھ ہی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

ترنگا ریلی کا انعقاد  ہر گھر ترنگا مہم 2026  کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو یومِ آزادی کے موقع پر فخر کے ساتھ قومی پرچم لہرانے اور اس سے وابستہ ہونے کی ترغیب دینا اور قومی اتحاد و فخر کے جذبے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

اس موقع پر  اے اے آئی کے چیئرمین جناب وپن کمار، ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب ویر وکرم یادو، اے اے آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی وی جی یوگندر، بی سی اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیش نروان اور اے ای آر اے کے چیئرپرسن ایس کے جی راہتے  سمیت شہری ہوا بازی کی وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-08-13at1.13.22PM(1)DQOT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-08-13at1.13.21PM(1)Q7LR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-08-13at1.13.22PMNA9G.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-08-13at1.13.20PM(1)1XT9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-08-13at1.13.21PMUBVJ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-08-13at1.13.20PMQNBG.jpeg

*********                

 

ش ح۔ م ش ع۔ ت ا

 (U: 2024)


(रिलीज़ आईडी: 2299033) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Malayalam , English , हिन्दी , Bengali , Tamil