وزارات ثقافت
چوری شدہ نوادرات کی واپسی
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 2:23PM by PIB Delhi
واپس حاصل کیے گئے نوادرات کی ملک وار فہرست ضمیمہ اوّل میں دی گئی ہے۔
حکومت نوآبادیاتی دور کے دوران بیرونِ ملک لے جائے گئے نوادرات اور دیگر اشیا کی واپسی کا معاملہ مختلف فورمز پر اٹھاتی ہے۔ ایسی اشیا کی واپسی کا عمل ہر معاملے کی نوعیت کے مطابق، متعلقہ قومی و بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا جاتا ہے۔ ان اشیا کی واپسی متعلقہ ممالک اور حکومتوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور تعاون کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہے۔
دنیا بھر کے متعدد عجائب گھروں اور آرٹ گیلریوں میں ہندوستانی نوادرات موجود ہیں، جبکہ اس نوعیت کے مجموعے نجی افراد کے پاس بھی ہیں۔ تاہم، ایسے تمام مجموعوں کی کوئی جامع فہرست دستیاب نہیں ہے۔ جب بھی ہندوستانی نژاد کسی غیر قانونی طور پر برآمد کیے گئے نوادرات کی بیرونِ ملک موجودگی کی اطلاع ملتی ہے تو اس کی واپسی کے لیے متعلقہ ہندوستانی سفارت خانے یا مشن کے ذریعے ضروری کارروائی شروع کی جاتی ہے۔
ضمیمہ- 1
امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ اور نیدرلینڈز سے واپس حاصل کیے گئے نوادرات کی تفصیلات
|
نمبر شمار
|
ملک
|
نوادرات کی تعداد (جون 2026 تک)
|
-
|
آسٹریلیا
|
51
|
-
|
نیدرلینڈ
|
01
|
-
|
برطانیہ
|
21
|
-
|
امریکہ
|
589
|
|
|
|
662
|
یہ معلومات ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ک ح - ف ر
Uno-2027
(रिलीज़ आईडी: 2299027)
आगंतुक पटल : 6