خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: خلائی شعبے میں نجی کمپنیاں

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 2:04PM by PIB Delhi

صنعت و اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے اسٹارٹ اَپ انڈیا پورٹل کے مطابق، بھارت میں تقریباً 440 خلائی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اَپس رجسٹرڈ ہیں۔ انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سینٹر (اِن-اسپیس) نے 52 غیر سرکاری اداروں (این جی ایز) کو مختلف خلائی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے 113 اجازت نامے جاری کیے ہیں، جن میں سے 18 اسٹارٹ اَپس ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. اگنی کل کاسموس پرائیویٹ لمیٹڈ
  2. اکشَتھ ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ
  3. ازیستا بی ایس ٹی
  4. بیلٹریکس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ
  5. کاسموسَرو اسپیس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
  6. دھروَ اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ
  7. ڈیگانتارا ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
  8. گلیکس آئی اسپیس سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
  9. ہیکس 20 لیبز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
  10. اِن آربٹ اسپیس ٹیلی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
  11. مانَستو اسپیس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
  12. این اسپیس ٹیک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
  13. آربٹ اے آئی ڈی ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ
  14. پیئر سائٹ اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ
  15. پکسل اسپیس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
  16. اسکائی روٹ ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ
  17. اسپیس کِڈز انڈیا
  18. ٹیک می ٹو اسپیس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

اسرو کے بنیادی ڈھانچے (بشمول سری ہری کوٹا میں واقع اسرو کے ستیش دھون خلائی مرکز کے لانچ پیڈز) کے استعمال اور رسائی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ معیاری عملی طریقۂ کار کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔ درخواستیں اِن-اسپیس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر موصول ہوتی ہیں اور تیاری سے متعلق امور کا جائزہ اِن-اسپیس کی ماہرین کی کمیٹی لیتی ہے۔

آئندہ دو برسوں کے دوران بھارتی نجی کمپنیوں کی جانب سے تجارتی راکٹوں کے مجوزہ لانچز کی مجموعی تعداد درج ذیل ہے:

مالی سال 2026-27: 02 لانچ

مالی سال 2027-28: لانچ کا منصوبہ ابھی اِن-اسپیس سے منظور ہونا باقی ہے۔ توقع ہے کہ بھارتی نجی کمپنیاں 06 سے زائد لانچ انجام دے سکتی ہیں۔

یہ معلومات وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کی۔

 

*****

 

ش  ح۔ک ح - ف ر.

Uno-2005

 


(रिलीज़ आईडी: 2298872) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil , Telugu