عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: تنازعات سے پاک پنشن نظام
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 1:21PM by PIB Delhi
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ مرکزی حکومت کے سول ملازمین کی پنشن اور دیگر سبکدوشی فوائد سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل کے لیے نوڈل محکمہ ہے۔پنشن سے متعلق مقدمات کے مؤثر اور بہتر انتظام کے لیے حکومت کی ہدایات کے تحت پنشن مقدمات سے متعلق دوسری قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد پنشن سے متعلق مقدمات کی کارروائی اور نگرانی کرنے والے تمام وزارتوں اور محکموں کے نوڈل افسران اور پینل وکلا کے درمیان بہتر تال میل پیدا کرنا اور ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو مضبوط بنانا تھا۔ورکشاپ میں پنشن پانے والوں کی فلاح و بہبود اور بہتر حکمرانی کے مقصد سے پنشن سے متعلق مقدمات کو کم سے کم کرنے کے لیے بہترین طریقۂ کار، نظام میں اصلاحات اور شکایات کے ازالے سے متعلق ماہرین کی گفتگو اور پریزنٹیشن شامل تھیں۔ورکشاپ میں جاری کیے گئے مقدمات کے قانونی فیصلوں کے مجموعے اور معلوماتی کتابچے میں پنشن سے متعلق مقدمات سے نمٹنے کے بہترین طریقۂ کار اور بار بار سامنے آنے والے پنشن سے متعلق معاملات میں عدالتوں کے حالیہ فیصلوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میں متعلقہ پنشن پالیسیوں کا جامع جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
اس مجموعے اور کتابچے میں پنشن سے متعلق مقدمات کے انتظام کے لیے مربوط نقطۂ نظر کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ پنشن سے متعلق مقدمات کسی ایک محکمہ کی جانب سے مرکزی طور پر نہیں نمٹائے جاتے، بلکہ مرکزی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی سطح پر ان کی پیروی کرتے ہیں۔مقدمات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 3 بھی شروع کی گئی، جس میں طویل عرصے سے زیرالتوا شکایات، دعووں اور مسائل کے ازالے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس مہم کے ساتھ پنشن عدالتوں اور طویل عرصے سے زیرالتوا شکایات کے سلسلے میں بین الوزارتی جائزہ اجلاسوں سمیت دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد شکایات کا ازالہ کرکے متاثرہ افراد کو عدالتوں سے رجوع کرنے کی ضرورت سے بچانا اور نتیجتاً مقدمات کی تعداد میں کمی لانا ہے۔مزید برآں، مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے طلب کی گئی وضاحتوں اور مشوروں کی بنیاد پر محکمہ آفس میمورنڈم جاری کرتا ہے، جن کے ذریعے قواعد کی متعلقہ دفعات کی وضاحت کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد پنشن یافتگان، بالخصوص معمر ترین پنشن یافتگان، کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔محکمہ نےسینٹرل سول سروسز (پنشن) قواعد، 1972 نافذ کیے تھے، جن پر بعد میں نظرثانی کرتے ہوئے مرکزی سول سروسز (پنشن) قواعد، 2021 جاری کیے گئے۔ خاندانی پنشن حاصل کرنے والوں کے لیے اہلیت کی شرائط کو آسان بنانے کے مقصد سے مذکورہ قواعد کے قاعدہ 50 (1972 کے قواعد کے سابقہ قاعدہ 54) میں خاندانی پنشن کے مختلف زمروں، بشمول مطلقہ اور معذور بیٹیوں، کے لیے ضروری دفعات فراہم کی گئی ہیں۔
یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیرمملکت، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے محکموں کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ ش آ۔ت ع
U-2002
(रिलीज़ आईडी: 2298852)
आगंतुक पटल : 8