سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن نے صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کو سالانہ رپورٹ25-2024 پیش کی
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کمیشن سے درج فہرست ذاتوں کے تحفظ اور فلاحی اقدامات پر زیادہ مؤثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ ادارہ جاتی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے اقدامات تجویز کرنے کو کہا
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 8:28PM by PIB Delhi
درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن (این سی ایس سی) نے آج قومی دارالحکومت میں واقع راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کو سال25-2024 کی اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔
یہ رپورٹ آئین ہند کی دفعہ 338 میں تجویز کردہ درج فہرست ذاتوں کے لیے آئینی تحفظ کے نفاذ سے متعلق آئینی ذمہ داری کے مطابق پیش کی گئی ہے، جس میں درج فہرست ذاتوں کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبوداور سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق سفارشات بھی شامل ہیں۔
سالانہ رپورٹ درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین جناب کشور مکوانا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیش کی۔ وفد میں کمیشن کے ارکان جناب لو کش کمار، جناب وڈّے پلی رام چندر اور ڈاکٹر پارتھ بسواس کے علاوہ کمیشن کے سکریٹری جناب گڈے سرینواس شامل تھے۔
صدر جمہوریہ نے کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ ایسے اقدامات تجویز کرے جن کا مقصد درج فہرست ذاتوں کے لیے آئینی تحفظ اور فلاحی اقدامات کے مؤثر نفاذ کی خاطر موجودہ نظام کو مزید مضبوط اور منظم بنانا ہو۔ اس کا مقصد ان کی فلاح و بہبود اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قائم ادارہ جاتی نظام کے ہموار اور مؤثر کام کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ میں درج فہرست ذاتوں کے لیے آئینی دفعات کے نفاذ اور ان کے تحت ہونے والے کام کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں درج فہرست ذاتوں کے لیے فلاحی اسکیموں اور سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگراموں کے نفاذ کے سلسلے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر کیے گئے جائزوں، موقع پر کیے گئے دوروں اور مشاورت سے حاصل ہونے والی اہم معلومات اور نتائج کو پیش کیا گیا ہے۔
***************
ش ح۔ م ش۔ ج ا
(U: 1996)
(रिलीज़ आईडी: 2298750)
आगंतुक पटल : 8