راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
ایوان میں دیگر اراکین کی تقریرمیں رخنہ اندازی کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے غیر شائستہ اور نازیبا تبصروں کے سلسلے میں راجیہ سبھا کے چیئرمین کے مشاہدات کا متن
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 12:42PM by PIB Delhi
چیئرمین: اراکین پارلیمان، میرے علم میں ایسے بعض واقعات آئے ہیں جن میں ایوان میں دیگر اراکین کی تقریرمیں رخنہ اندازی کرتے ہوئے اراکین پارلیمان کی جانب سے غیر شائستہ اور نازیباتبصرے کیے گئے۔ میں اراکین پارلیمان کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے طرزِ عمل سے ساتھی اراکین کی دل آزاری نہ ہو اور ان کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے ۔ ہماری ثقافت منفرد ہے اور اس میں متونع علاقائی ثقافتیں بھی شامل ہیں۔ ہمیں اپنے ساتھیوں کی ثقافتی روایات اور علاقائی شناختوں کی کسی بھی طرح بے حرمتی نہیں کرنی چاہیے۔
*****
ش ح۔ م ش۔ ص ج
U.No. 1921
(रिलीज़ आईडी: 2298477)
आगंतुक पटल : 8