بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لائٹ ہاؤس سیاحت اور بحری وراثت

प्रविष्टि तिथि: 11 AUG 2026 3:46PM by PIB Delhi

لائٹ ہاؤس بنیادی طور پر بحری جہازوں کی محفوظ اور مؤثر آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے سمندری رہنمائی کے ذرائع کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس بنیادی مقصد کے علاوہ حکومت لائٹ ہاؤس سیاحت کو بھی فروغ دے رہی ہے، جو ہندوستان کے بحری ورثے کے تحفظ اور سمندری رہنمائی کے ذرائع ایکٹ، 2021 کی دفعہ 23 کے تحت تعلیمی، ثقافتی اور سیاحتی مقاصد کو فروغ دینے کے حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

اس اقدام کے تحت چنئی، مہابلی پورم، الاپّوزھا، کنور، مُٹّوم، دوارکا اور گوپناتھ میں لائٹ ہاؤس میوزیم بنائے کیے گئے ہیں، جہاں لائٹ ہاؤس ٹیکنالوجی کے ارتقا اور ہندوستان کے بحری ورثے کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کے تحت حکومت کے تاریخی اور تعمیراتی اہمیت کے حامل لائٹ ہاؤسز کے تحفظ کے وژن کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر کے 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ منتخب لائٹ ہاؤسز میں کیفے ٹیریا، خوب صورت باغات، گیزیبوز، بچوں کے کھیلنے کے مقامات، روشنی اور صوتی پروگرام، اندرونی راستے، عوامی بیت الخلا، پینے کے پانی کی سہولیات، کھلے تھیٹر اور لفٹیں جیسی سیاحتی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ سیاحتی سہولیات سے آراستہ لائٹ ہاؤسز کی فہرست ضمیمے کے طور پر منسلک ہے۔

ضمیمہ
سیاحتی مقاصد کے لیے تیار کیے گئے 75 لائٹ ہاؤسز کی ریاست وار فہرست

نمبر شمار

ریاست ؍مرز کے زیر انتظام علاقے

لائٹ ہاؤس کا نام

1

گجرات

مانڈوی لائٹ ہاؤس، راول پیر لائٹ ہاؤس، سمیانی لائٹ ہاؤس، اوکھا لائٹ ہاؤس، کچھھی گڑھ لائٹ ہاؤس، پوربندر لائٹ ہاؤس، منگرول لائٹ ہاؤس، جعفرآباد لائٹ ہاؤس، جیگری لائٹ ہاؤس، الانگ لائٹ ہاؤس، گھوگھا لائٹ ہاؤس، ہزارہ لائٹ ہاؤس، ولساڑ کھاڑی لائٹ ہاؤس، گوپناتھ لائٹ ہاؤس، ویراول لائٹ ہاؤس، دوارکا لائٹ ہاؤس، اومرگاؤں لائٹ ہاؤس۔

2

گوا

 

آگواڈا لائٹ ہاؤس

3

کرناٹک

 

تادری لائٹ ہاؤس، بھٹکل لائٹ ہاؤس، کاوپ لائٹ ہاؤس، سورتھکل لائٹ ہاؤس، کنداپور لائٹ ہاؤس۔

4

کیرالہ

 

کنور لائٹ ہاؤس، پونانی لائٹ ہاؤس، چیتوائی لائٹ ہاؤس، وائپن لائٹ ہاؤس، الاپّوزھا لائٹ ہاؤس، ولیازھیکل لائٹ ہاؤس، تھانگاسّیری لائٹ ہاؤس، انجینگو لائٹ ہاؤس، وِژِنجم لائٹ ہاؤس، اَژیکوڈ لائٹ ہاؤس، کدالور پوائنٹ لائٹ ہاؤس۔

5

تمل ناڈو

 

کنیاکماری لائٹ ہاؤس، کُتھن کُلی لائٹ ہاؤس، مناپّڈ لائٹ ہاؤس، کِلکّارائی لائٹ ہاؤس، دھنوش کوڈی لائٹ ہاؤس، پامبن لائٹ ہاؤس، کاریَکال لائٹ ہاؤس، مالی پٹنم لائٹ ہاؤس، کوڈکّرائی لائٹ ہاؤس، ناگاپٹنم لائٹ ہاؤس، پومپوہار لائٹ ہاؤس، پُلی کٹ لائٹ ہاؤس، مُٹّوم پوائنٹ لائٹ ہاؤس، مہابلی پورم لائٹ ہاؤس، چنئی لائٹ ہاؤس۔

6

آندھرا پردیش

 

رمایاپٹنم لائٹ ہاؤس، مچھلی پٹنم لائٹ ہاؤس، انتر ویدی لائٹ ہاؤس، سیکرامنٹو لائٹ ہاؤس، وکلاپُڈی لائٹ ہاؤس، سانتاپلی لائٹ ہاؤس، کلنگاپٹنم لائٹ ہاؤس، باروا لائٹ ہاؤس، ووداریوو لائٹ ہاؤس، پُڈیماڈکا لائٹ ہاؤس۔

7

اوڈیشہ

گوپال پور لائٹ ہاؤس، پوری لائٹ ہاؤس، چندربھاگا لائٹ ہاؤس، پارادیپ لائٹ ہاؤس، فالس پوائنٹ لائٹ ہاؤس۔

8

مغرب بنگال

 

تاج پور لائٹ ہاؤس، داریَاپور لائٹ ہاؤس، ساگر آئی لینڈ لائٹ ہاؤس

9

مہاراشٹر

 

اُتّن پوائنٹ لائٹ ہاؤس، کورلائی فورٹ لائٹ ہاؤس، جے گڑھ لائٹ ہاؤس، رتناگیری لائٹ ہاؤس، وینگُرلا پوائنٹ لائٹ ہاؤس، کیلشی لائٹ ہاؤس

10

انڈومان ونکوبار جزائر

 

نارتھ پوائنٹ لائٹ ہاؤس، کیٹنگ پوائنٹ لائٹ ہاؤس۔

 

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

*********

UR-1882

(ش ح۔ م ع ن ۔ ن م)


(रिलीज़ आईडी: 2298064) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Tamil , Telugu